ایران پر نیا حملہ پہلے سے 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے: ٹرمپ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران پر نیا حملہ پہلے سے 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے: ٹرمپ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب امریکی میڈیا کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
- ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک جنگ میں مزید شدت پیدا کرنے کے بجائے موجودہ فوجی حکمتِ عملی برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔
- امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے وینزویلا میں کامیابی حاصل کی اور ایران میں بھی، ہم نے ان کی بحریہ، فضائیہ اور ہر چیز تباہ کر دی، ان کا فضائی دفاعی نظام ختم کر دیا اور ان کی قیادت کو بھی نشانہ بنایا۔
- انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن آپ جانتے ہیں کہ وہ عوامی سطح پر ایسا نہیں کہتا، اگر وہ کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہم ممکنہ طور پر پک ایکس ماؤنٹین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، فی الحال ہمیں وہاں ایسی کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا کا ممکنہ نیا حملہ گزشتہ حملوں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ بڑا ہو سکتا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب امریکی میڈیا کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک جنگ میں مزید شدت پیدا کرنے کے بجائے موجودہ فوجی حکمتِ عملی برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے وینزویلا میں کامیابی حاصل کی اور ایران میں بھی، ہم نے ان کی بحریہ، فضائیہ اور ہر چیز تباہ کر دی، ان کا فضائی دفاعی نظام ختم کر دیا اور ان کی قیادت کو بھی نشانہ بنایا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن آپ جانتے ہیں کہ وہ عوامی سطح پر ایسا نہیں کہتا، اگر وہ کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو ہم ممکنہ طور پر پک ایکس ماؤنٹین کو نشانہ بنا سکتے ہیں، فی الحال ہمیں وہاں ایسی کوئی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اصل بات یہ ہے کہ ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، کیونکہ وہ اسے استعمال کریں گے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ قطر کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور آج قطر کے وزیرِاعظم اوول آفس میں موجود تھے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت سے بھی بات ہوئی ہے، یہ ممالک موجودہ طریقہ کار کو ترجیح دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ ایک اور حملہ کیا جائے، جو پہلے حملے کے مقابلے میں تقریباً 5 گنا زیادہ بڑا ہو گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





