147 انکم ٹیکس افسران میں سے صرف 14 فیصلے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ٹیسٹ رپورٹ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "147 انکم ٹیکس افسران میں سے صرف 14 فیصلے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ٹیسٹ رپورٹ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی کے ان لینڈ ریونیو افسران کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیسٹ لیا گیا۔
- ٹیسٹ نتیجے کے مطابق دونوں مضامین کا امتحان دینے والے 139 افسران میں سے چار افسران دونوں محکموں میں فیصلے کرنے کے اہل پائے گئے۔
- انکم ٹیکس کا ٹیسٹ دینے والے 147 افسران میں سے 14 افسران میں فیصلے کرنے کی صلاحیت پائی گئی۔
- ٹیسٹ نتیجے کے مطابق زیادہ تر افسران نوٹس کا مسودہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نوٹسز جاری کرنے کی گتھی، بورڈ کے افسران کے ٹیسٹ نے سلجھا دی۔ ٹیسٹ نتائج کے مطابق ایف بی آر افسران نوٹس کا مسودہ لکھ سکتے ہیں، قانون کو سمجھ کر فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
کراچی کے ان لینڈ ریونیو افسران کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیسٹ لیا گیا۔ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ٹیسٹ میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران شریک ہوئے۔
ٹیسٹ نتیجے کے مطابق دونوں مضامین کا امتحان دینے والے 139 افسران میں سے چار افسران دونوں محکموں میں فیصلے کرنے کے اہل پائے گئے۔ سیلز ٹیکس کا ٹیسٹ دینے والے 150 میں سے 15 افسران کیس کا فیصلہ کرنے کے اہل پائے گئے۔
انکم ٹیکس کا ٹیسٹ دینے والے 147 افسران میں سے 14 افسران میں فیصلے کرنے کی صلاحیت پائی گئی۔ سیلز ٹیکس ٹیسٹ دینے والے کسی افسر نے 60 فیصد کامیابی کی حد تک رسائی حاصل نہیں۔
ٹیسٹ نتیجے کے مطابق زیادہ تر افسران نوٹس کا مسودہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اکثر افسران قانونی غلطی کو پہچان لیتے ہیں لیکن اس کی درست وجہ بیان نہیں کر سکتے۔
محکمے میں افسران کے کام کی جانچ پڑتال اور نگرانی کا موثرنظام موجود نہیں ہے۔ رپورٹ میں افسران کو فوری طور پر جدید بنیادوں پر تربیت دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





