’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ہدایت کار نتیش تیواڑی کی اس میتھولوجیکل فلم نے ابتدائی اندازوں کے مطابق انڈیا میں پہلے روز 64 کروڑ 85 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا ہے۔
- انڈین میڈیا کے مطابق اس شاندار اوپننگ کے ساتھ ’رامائن‘ سنہ 2026 کی سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی ہندی فلموں میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
- ’رامائن‘ نے رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ان کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کر لی ہے۔
- سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ نے سنہ 2023 میں ریلیز کے پہلے روز انڈیا میں 63 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا تھا جبکہ ’رامائن‘ نے 64 کروڑ 85 لاکھ روپے کما کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): بالی وُڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور، اداکارہ سائی پلوی اور یش کی فلم ’رامائن‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز انڈین باکس آفس پر شاندار آغاز کرتے ہوئے کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔
ہدایت کار نتیش تیواڑی کی اس میتھولوجیکل فلم نے ابتدائی اندازوں کے مطابق انڈیا میں پہلے روز 64 کروڑ 85 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق اس شاندار اوپننگ کے ساتھ ’رامائن‘ سنہ 2026 کی سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی ہندی فلموں میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ اس فہرست میں پہلا نمبر رنویر سنگھ کی فلم ’دھوریندر: دی ریوینج‘ کا ہے، جس نے پہلے روز تمام زبانوں میں 102 کروڑ 55 لاکھ روپے کمائے تھے۔
’رامائن‘ نے رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ان کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کر لی ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ نے سنہ 2023 میں ریلیز کے پہلے روز انڈیا میں 63 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا تھا جبکہ ’رامائن‘ نے 64 کروڑ 85 لاکھ روپے کما کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
فلم نے اداکارہ سائی پلوی کو بھی ان کے کیریئر کی سب سے بڑی باکس آفس اوپننگ دلا دی ہے۔
اس سے قبل ان کی فلم ’اماران‘ کو پہلے روز قریباً 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کی کمائی کے ساتھ یہ اعزاز حاصل تھا تاہم ’رامائن‘ نے اس ریکارڈ کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم میں رنبیر کپور ہندو مذہب کے بھگوان رام، سائی پلوی سیتا اور یش راون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
’رامائن‘ ہدایت کار نتیش تیواڑی کے کیریئر کی بھی سب سے بڑی اوپننگ والی فلم بن گئی ہے۔
اس سے قبل ان کی ہدایت کاری میں بننے والی عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے سنہ 2016 میں ریلیز کے پہلے روز 29 کروڑ 78 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا تھا جبکہ ’رامائن‘ نے اس سے دو گنا سے بھی زیادہ کمائی کی ہے۔
’رامائن‘ نے 2026 کی بڑی ہندی اوپننگ والی فلموں کی فہرست میں اجے دیوگن کی فلم ’دریشیم تھری: دی کنکلوژن‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’درشیم تھری‘ نے پہلے روز 62 کروڑ روپے کمائے تھے، جبکہ ’رامائن‘ کا پہلے روز کا نیٹ بزنس 64 کروڑ 85 لاکھ روپے رہا۔
تاہم اس فہرست میں سرفہرست رنویر سنگھ کی ’دھوریندر: دی ریوینج‘ ہے۔
’رامائن‘ نے دیوالی سے قبل ریلیز ہونے والی ہندی فلموں کی بڑی اوپننگ کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
ابتدائی تجارتی اندازوں کے مطابق فلم کے ہندی ورژن نے پہلے روز قریباً 72 کروڑ روپے کا مجموعی بزنس کیا، جس کے بعد اس نے عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے سنہ 2018 میں ریلیز کے پہلے روز 50 کروڑ 75 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا تھا۔
’رامائن‘ اب ہندی فلموں کی تاریخ میں پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئی ہے۔
قریباً 72 کروڑ روپے کی ہندی اوپننگ کے ساتھ یہ فلم اس فہرست میں رنویر سنگھ کی ’دھوریندر: دی ریوینج‘ اور شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے بعد تیسرے نمبر پر بتائی جا رہی ہے۔
فلم کے مختلف زبانوں میں ریلیز ہونے سے بھی مجموعی کمائی میں اضافہ ہوا ہے۔ فلمی تجارت پر نظر رکھنے والے ادارے ساکنلک کے مطابق ’رامائن‘ کے ہندی ورژن نے 47 کروڑ 50 لاکھ روپے، کنڑ ورژن نے سات کروڑ 25 لاکھ روپے اور تیلگو ورژن نے چھ کروڑ روپے کمائے۔
اسی طرح تمل ورژن نے دو کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ ملیالم ورژن نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا نیٹ بزنس کیا۔
فلم میں راون کا کردار ادا کرنے والے اداکار یش کے لیے بھی ’رامائن‘ ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی ہے۔
یش اس سے قبل ’کے جی ایف: چیپٹر ٹو‘ اور ’ٹاکسک‘ جیسی فلموں کے ذریعے بڑی اوپننگز حاصل کر چکے ہیں۔ ’رامائن‘ اب ان کے کیریئر کی پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
ساکنلک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ’رامائن‘ نے انڈیا میں پہلے روز 77 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مجموعی (گراس) بزنس کیا، جبکہ نیٹ کلیکشن 64 کروڑ 85 لاکھ روپے رہا۔
یوں فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز انڈین سنیما میں کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔


