پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران جنگ کے معاملے پر پیٹ ہیگستھ کے خلاف پیش ہونے والی تحریک پر منگل کو ووٹنگ ہوئی، اس تحریک کو کے حق میں 204 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ پڑے، جس کے بعد بدھ کو باضابطہ الزامات عائد کرنے کے لیے متوقع ووٹنگ مؤخر ہو گئی۔
- ووٹنگ میں 11 ڈیموکریٹ ارکان نے حصہ نہیں لیا۔
- امریکی میڈیا کے مطابق یہ قرارداد ریپبلکن رکن تھامس میسی نے پیش کی تھی، جو صدر ٹرمپ کے ناقد ہیں۔
- یہ تحریک ایک ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب ایک ہفتہ قبل ہی صدر ٹرمپ کی جماعت کو وسط مدتی انتخابات میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ریپبلکن ارکان نے امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی کوشش ناکام بنا دی ہے جس کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد صدر ٹرمپ کی جماعت کے لیے اہم سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران جنگ کے معاملے پر پیٹ ہیگستھ کے خلاف پیش ہونے والی تحریک پر منگل کو ووٹنگ ہوئی، اس تحریک کو کے حق میں 204 جبکہ مخالفت میں 211 ووٹ پڑے، جس کے بعد بدھ کو باضابطہ الزامات عائد کرنے کے لیے متوقع ووٹنگ مؤخر ہو گئی۔
ووٹنگ میں 11 ڈیموکریٹ ارکان نے حصہ نہیں لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ قرارداد ریپبلکن رکن تھامس میسی نے پیش کی تھی، جو صدر ٹرمپ کے ناقد ہیں۔ وہ اپنی جماعت کے واحد رکن تھے جنہوں نے قرارداد کو کمیٹی میں بھیجنے کی مخالفت۔
یہ تحریک ایک ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب ایک ہفتہ قبل ہی صدر ٹرمپ کی جماعت کو وسط مدتی انتخابات میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کینٹکی سے تعلق رکھنے والے رکن تھامس میسی کی تحریک میں آٹھ آرٹیکلز کا ذکر ہے جن میں پیٹ ہیگستھ پر کانگریس کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر جنگ چھیڑنے اور پینٹاگون کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات بھی شامل تھے۔
جنوری تک ایوان میں ریپبلکنز کو معمولی اکثریت حاصل رہے گی اس کے بعد ڈیموکریٹس کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس فیصلے کو ’ایک عظیم امریکی محب وطن کی مکمل بریت‘ قرار دیا۔
اسی طرح پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے مکمل کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کمیٹی میں اس مواخذے کی کوشش کو ختم کرنے کے منتظر ہیں، جہاں حقائق سامنے آئیں گے اور یہ غیر ضروری معاملہ ختم ہو جائے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





