بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دیایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلانورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار میں نہیں، اعظم خان ناقدین پر پھٹ پڑےترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کیساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دے دیپاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
بین الاقوامی44 منٹ پہلے•11 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 1:01
🇬🇧 English

’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • ہدایت کار نتیش تیواڑی کی اس میتھولوجیکل فلم نے ابتدائی اندازوں کے مطابق انڈیا میں پہلے روز 64 کروڑ 85 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا ہے۔
  • انڈین میڈیا کے مطابق اس شاندار اوپننگ کے ساتھ ’رامائن‘ سنہ 2026 کی سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی ہندی فلموں میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
  • ’رامائن‘ نے رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ان کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کر لی ہے۔
  • سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ نے سنہ 2023 میں ریلیز کے پہلے روز انڈیا میں 63 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا تھا جبکہ ’رامائن‘ نے 64 کروڑ 85 لاکھ روپے کما کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): بالی وُڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور، اداکارہ سائی پلوی اور یش کی فلم ’رامائن‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز انڈین باکس آفس پر شاندار آغاز کرتے ہوئے کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔

ہدایت کار نتیش تیواڑی کی اس میتھولوجیکل فلم نے ابتدائی اندازوں کے مطابق انڈیا میں پہلے روز 64 کروڑ 85 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق اس شاندار اوپننگ کے ساتھ ’رامائن‘ سنہ 2026 کی سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی ہندی فلموں میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ اس فہرست میں پہلا نمبر رنویر سنگھ کی فلم ’دھوریندر: دی ریوینج‘ کا ہے، جس نے پہلے روز تمام زبانوں میں 102 کروڑ 55 لاکھ روپے کمائے تھے۔

’رامائن‘ نے رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ان کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کر لی ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ نے سنہ 2023 میں ریلیز کے پہلے روز انڈیا میں 63 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا تھا جبکہ ’رامائن‘ نے 64 کروڑ 85 لاکھ روپے کما کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

فلم نے اداکارہ سائی پلوی کو بھی ان کے کیریئر کی سب سے بڑی باکس آفس اوپننگ دلا دی ہے۔

اس سے قبل ان کی فلم ’اماران‘ کو پہلے روز قریباً 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کی کمائی کے ساتھ یہ اعزاز حاصل تھا تاہم ’رامائن‘ نے اس ریکارڈ کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم میں رنبیر کپور ہندو مذہب کے بھگوان رام، سائی پلوی سیتا اور یش راون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

’رامائن‘ ہدایت کار نتیش تیواڑی کے کیریئر کی بھی سب سے بڑی اوپننگ والی فلم بن گئی ہے۔

اس سے قبل ان کی ہدایت کاری میں بننے والی عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے سنہ 2016 میں ریلیز کے پہلے روز 29 کروڑ 78 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا تھا جبکہ ’رامائن‘ نے اس سے دو گنا سے بھی زیادہ کمائی کی ہے۔

’رامائن‘ نے 2026 کی بڑی ہندی اوپننگ والی فلموں کی فہرست میں اجے دیوگن کی فلم ’دریشیم تھری: دی کنکلوژن‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’درشیم تھری‘ نے پہلے روز 62 کروڑ روپے کمائے تھے، جبکہ ’رامائن‘ کا پہلے روز کا نیٹ بزنس 64 کروڑ 85 لاکھ روپے رہا۔

تاہم اس فہرست میں سرفہرست رنویر سنگھ کی ’دھوریندر: دی ریوینج‘ ہے۔

’رامائن‘ نے دیوالی سے قبل ریلیز ہونے والی ہندی فلموں کی بڑی اوپننگ کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

ابتدائی تجارتی اندازوں کے مطابق فلم کے ہندی ورژن نے پہلے روز قریباً 72 کروڑ روپے کا مجموعی بزنس کیا، جس کے بعد اس نے عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے سنہ 2018 میں ریلیز کے پہلے روز 50 کروڑ 75 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا تھا۔

’رامائن‘ اب ہندی فلموں کی تاریخ میں پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئی ہے۔

قریباً 72 کروڑ روپے کی ہندی اوپننگ کے ساتھ یہ فلم اس فہرست میں رنویر سنگھ کی ’دھوریندر: دی ریوینج‘ اور شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے بعد تیسرے نمبر پر بتائی جا رہی ہے۔

فلم کے مختلف زبانوں میں ریلیز ہونے سے بھی مجموعی کمائی میں اضافہ ہوا ہے۔ فلمی تجارت پر نظر رکھنے والے ادارے ساکنلک کے مطابق ’رامائن‘ کے ہندی ورژن نے 47 کروڑ 50 لاکھ روپے، کنڑ ورژن نے سات کروڑ 25 لاکھ روپے اور تیلگو ورژن نے چھ کروڑ روپے کمائے۔

اسی طرح تمل ورژن نے دو کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ ملیالم ورژن نے ڈیڑھ کروڑ روپے کا نیٹ بزنس کیا۔

فلم میں راون کا کردار ادا کرنے والے اداکار یش کے لیے بھی ’رامائن‘ ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی ہے۔

یش اس سے قبل ’کے جی ایف: چیپٹر ٹو‘ اور ’ٹاکسک‘ جیسی فلموں کے ذریعے بڑی اوپننگز حاصل کر چکے ہیں۔ ’رامائن‘ اب ان کے کیریئر کی پہلے روز سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

ساکنلک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ’رامائن‘ نے انڈیا میں پہلے روز 77 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مجموعی (گراس) بزنس کیا، جبکہ نیٹ کلیکشن 64 کروڑ 85 لاکھ روپے رہا۔

یوں فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز انڈین سنیما میں کئی اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•13 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•13 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•13 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•44 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

ورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی صدر ٹرمپ کے خاندان سے وابستہ کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی ہے۔

11 نومبر 2026•44 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔

6 نومبر 2026•4 دن پہلے•عائشہ نورانی

اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰنامیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول کا۔