سعودی عرب اور کینیا گھریلو ملازمین کی بھرتی کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں گے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی عرب اور کینیا گھریلو ملازمین کی بھرتی کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں گے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور کینیا کے درمیان افرادی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
- گھریلو ملازمین کی بھرتی کے لیے تعاون کے طریقہ کار، مملکت آمد سے قبل تربیت اور اہلیت کے پروگراموں کو مزید موثر بنانے، معاہدے کے تحت حاصل حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی بڑھانا شامل ہے۔
- گھریلو ملازمین کی بھرتی سے متعلق طریقہ کار کو بہتر بنانے کے میکانزم پر بھی بات کی گئی۔
- بعد ازاں سعودی نائب وزیر اور کنییا کے کابینہ سیکرٹری نے دونوں ملکوں کے درمیان پانچ جولائی 2026 کو طے پانے والے معاہدے کے تیکنیکی ضمیمے پر دستخط کیے۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): سعودی نائب وزیر افرادی قوت ڈاکٹر عبداللہ ابو ثنین نے جعمرات کو ریاض میں کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری برائے محنت الفریڈ موتوا کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور کینیا کے درمیان افرادی کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گھریلو ملازمین کی بھرتی کے لیے تعاون کے طریقہ کار، مملکت آمد سے قبل تربیت اور اہلیت کے پروگراموں کو مزید موثر بنانے، معاہدے کے تحت حاصل حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی بڑھانا شامل ہے۔
گھریلو ملازمین کی بھرتی سے متعلق طریقہ کار کو بہتر بنانے کے میکانزم پر بھی بات کی گئی۔
بعد ازاں سعودی نائب وزیر اور کنییا کے کابینہ سیکرٹری نے دونوں ملکوں کے درمیان پانچ جولائی 2026 کو طے پانے والے معاہدے کے تیکنیکی ضمیمے پر دستخط کیے۔ اس کا مقصد گھریلو ملازمین کی بھرتی کے اخراجات کم کرنا اور بھرتی کے طریقہ کار کو منظم کرنا ہے۔
یاد رہے اس سال جولائی میں سعودی وزارت افرادی قوت نے کینیا کی وزارت محنت اور سماجی تحفظ کے ساتھ مملکت میں گھریلو ملازمین کی بھرتی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
یہ معاہدہ کینیا سے گھریلو ملازمین کی منظم بھرتی کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنے کے ساتھ آجروں اور کارکنوں دونوں کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور ان کے درمیان کنٹریکچوئل ریلیشن شپ کو مضبوط کرتا ہے۔
اس کا مقصد سعودی عرب اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانا اور بھرتی کے فریم ورک کو جدید بنانا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





