مستونگ میں قومی شاہراہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مستونگ میں قومی شاہراہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق مستونگ میں کنڈاوا پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کرنے کوشش کی گئی، جسے ناکام بنادیا گیا۔
- پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہید شہریوں میں کلیم اللّٰہ اور بی بی لائبہ شامل ہیں، حملے میں تین ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
- ترجمان بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی مکانات اور مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔
- پولیس ترجمان کے مطابق زخمی شہریوں کو طبی امداد کے لیے قریبی طبی مراکز منتقل کردیا گیا۔
کوئٹہ (خصوصی نامہ نگار): بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قومی شاہراہ این25 پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق مستونگ میں کنڈاوا پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کرنے کوشش کی گئی، جسے ناکام بنادیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہید شہریوں میں کلیم اللّٰہ اور بی بی لائبہ شامل ہیں، حملے میں تین ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ترجمان بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی مکانات اور مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی شہریوں کو طبی امداد کے لیے قریبی طبی مراکز منتقل کردیا گیا۔
بلوچستان پولیس ترجمان کے مطابق حملہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا، دہشت گردوں کا بلوچستان کے عوام سے کوئی تعلق نہیں، بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





