ٹرمپ ایران جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے: امریکی اخبار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ٹرمپ ایران جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے: امریکی اخبار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد سے ٹرمپ کو روزانہ کئی مرتبہ انٹیلی جنس بریفنگز دی جا رہی ہیں۔
- ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے اخبار نے بتایا کہ یہ بات اب کافی حد تک واضح ہو چکی ہے کہ ٹرمپ فی الحال دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے۔
- ان کا کہنا تھا کہ ایرانی معیشت تباہ ہوچکی، فوجیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔
- رپورٹ کے مطابق تنازع کے آٹھ ماہ مکمل ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ نے ایک درمیانی راستہ اختیار کیا ہے، جس کے تحت نہ نئی جنگ شروع کی جائے گی، نہ مذاکرات کیے جائیں گے اور نہ ہی مستقل امن کی کوئی صورت سامنے آ رہی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع نہیں کرنا چاہتے، تاہم ان کی انتظامیہ تہران پر اقتصادی اور عسکری دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد سے ٹرمپ کو روزانہ کئی مرتبہ انٹیلی جنس بریفنگز دی جا رہی ہیں۔
ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے اخبار نے بتایا کہ یہ بات اب کافی حد تک واضح ہو چکی ہے کہ ٹرمپ فی الحال دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی معیشت تباہ ہوچکی، فوجیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔
رپورٹ کے مطابق تنازع کے آٹھ ماہ مکمل ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ نے ایک درمیانی راستہ اختیار کیا ہے، جس کے تحت نہ نئی جنگ شروع کی جائے گی، نہ مذاکرات کیے جائیں گے اور نہ ہی مستقل امن کی کوئی صورت سامنے آ رہی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں ترک کر چکے ہیں اور انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کو دیگر معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پیر کو وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن آلثانی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم فی الحال موجودہ صورتِ حال کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان تاثرّات کو مسترد کر دیا کہ صورتِ حال تعطل کا شکار ہو چکی ہے۔
پیرس میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے ایران کے مطالبات کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ ایرانی حکومت پر ہماری اقتصادی مہم کے دباؤ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے اثرات اس قدر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں کہ صدر کو بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





