یو اے ای: 23 گاڑیاں ٹکرانے سے جاں بحق 14 افراد میں 10 اماراتی، 4 بھارتی شامل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "یو اے ای: 23 گاڑیاں ٹکرانے سے جاں بحق 14 افراد میں 10 اماراتی، 4 بھارتی شامل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرنے والے افراد میں 10 اماراتی اور 4 بھارتی شہری شامل ہیں۔
- وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حادثات میں 2 پاکستانیوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جن میں 8 اماراتی،7 بھارتی اور 6 عمانی شہری شامل ہیں۔
- اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق فجیرہ حادثے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
- دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے زخمیوں میں 2 اردنی، 3 مصری اور 2 برازیلی شہری بھی شامل ہیں۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ٹریفک حادثات میں مرنے والے افراد اور زخمیوں کی شناخت مکمل ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرنے والے افراد میں 10 اماراتی اور 4 بھارتی شہری شامل ہیں۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حادثات میں 2 پاکستانیوں سمیت 30 افراد زخمی ہوئے جن میں 8 اماراتی،7 بھارتی اور 6 عمانی شہری شامل ہیں۔
اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق فجیرہ حادثے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے زخمیوں میں 2 اردنی، 3 مصری اور 2 برازیلی شہری بھی شامل ہیں۔
اماراتی وزارتِ داخلہ کے مطابق فجیرہ میں 23 گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں جس کے لیے اماراتی استغاثہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثات شیخ خلیفہ روڈ پر مرمتی کام کے دوران پیش آئے۔
دوسری جانب ایک اور حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور کو اسپتال سے حراست میں لے لیا گیا جبکہ ڈرائیور کا پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس اور استغاثہ نے عینی شاہدین اور زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل اماراتی ریاست فجیرہ ٹریفک حادثات میں 18 گاڑیاں اور 5 ٹرک متاثر ہوئے تھے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





