بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے کونسی شرائط رکھ دیں؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے کونسی شرائط رکھ دیں؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت چاہتا ہے کہ بنگلا دیشی فوج معزول وزیرِ اعظم کی واپسی کی نگرانی کرے اور ڈھاکا انہیں نئے مقدمے کی ضمانت دے۔
- میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 2 سال قبل جب بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل ہجوم نے شیخ حسینہ کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا تو وہ بنگلا دیشی فوجی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچی تھیں۔
- بنگلادیشی معزول وزیراعظم کا خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے دسمبر میں وطن واپسی کا ارادہ ہے۔
- رپورٹ کے مطابق اب انہوں نے دسمبر میں بنگلا دیش واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): بھارت نے بنگلا دیشی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کی دسمبر میں واپسی کے لیے شرائط رکھ دیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت چاہتا ہے کہ بنگلا دیشی فوج معزول وزیرِ اعظم کی واپسی کی نگرانی کرے اور ڈھاکا انہیں نئے مقدمے کی ضمانت دے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 2 سال قبل جب بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں مشتعل ہجوم نے شیخ حسینہ کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا تو وہ بنگلا دیشی فوجی طیارے کے ذریعے بھارت پہنچی تھیں۔
بنگلادیشی معزول وزیراعظم کا خودساختہ جلا وطنی ختم کر کے دسمبر میں وطن واپسی کا ارادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اب انہوں نے دسمبر میں بنگلا دیش واپس جانے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نئی دہلی اس منصوبے سے اتفاق کرتا ہے، تاہم وہ عوامی لیگ کی سربراہ کی سلامتی اور انہیں منصفانہ ٹرائل کا موقع فراہم کرنے سے متعلق بعض ضمانتیں چاہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کچھ عرصے سے جلا وطنی کی زندگی گزارنے والی شیخ حسینہ کی وطن واپسی کے لیے قابلِ عمل راستہ تلاش کر رہا ہے۔
بھارت یہ یقینی بنانا چاہتا ہے کہ شیخ حسینہ کی وطن واپسی کے وقت ان کی جان اور سلامتی کو خطرہ لاحق نہ ہو۔
واضح رہے کہ حال ہی میں شیخ حسینہ نے نئے پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کے حصول کے لیے بنگلادیشی حکومت کو درخواست جمع کرائی ہے، جلاوطنی کے بعد ان کا بنگلا دیشی حکومت سے پہلی مرتبہ باضابطہ رابطے کا آغاز ہوا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





