نئے صوبے بنانا نہ غیر آئینی ہے اور نہ ہی غیر قانونی: مصطفیٰ کمال

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "نئے صوبے بنانا نہ غیر آئینی ہے اور نہ ہی غیر قانونی: مصطفیٰ کمال"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- کراچی میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے ریجنل آفس سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ سروسز سے وابستہ لاکھوں افراد کو پہلے اپنے کام کے سلسلے میں اسلام آباد جانا پڑتا تھا، اب یہ دفتر سندھ کا مرکز ہو گا اور صوبے کے تمام متعلقہ اداروں کو ایک ہی چھت تلے سہولت فراہم کرے گا۔
- مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ سروسز ایک اہم شعبہ ہے، مریض کا زیادہ تر وقت اسی شعبے کے ماہرین کے ساتھ گزرتا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ نرسنگ کے شعبے میں پیسے لے کر کام کروانے کا سلسلہ ختم ہو گا۔
- وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے کہا 23 سال پہلے آئی ٹی منسٹر اور21 سال پہلے میئر کراچی بنا، کراچی سے تشدد کی سیاست کو ختم کیا۔
- مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ماضی میں نرسنگ کالجز کو کاروبار بنا دیا گیا تھا، حکومت نے اس سلسلے کو روکنے کے لیے قانون میں تبدیلی کی اور نرسنگ کے شعبے میں پیسوں کے ذریعے کام کروانے کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک ہنرمند نرسز کو بہت زیادہ تنخواہیں ملتی ہیں، پاکستان میں 9 لاکھ نرسز کی کمی ہے، یہاں لوگوں نے نرسنگ کالج کو دھندا بنا دیا تھا، ہم نے اس دھندے کو روکا ہے، اس کے قانون کو تبدیل کیا ہے۔
کراچی میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے ریجنل آفس سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ سروسز سے وابستہ لاکھوں افراد کو پہلے اپنے کام کے سلسلے میں اسلام آباد جانا پڑتا تھا، اب یہ دفتر سندھ کا مرکز ہو گا اور صوبے کے تمام متعلقہ اداروں کو ایک ہی چھت تلے سہولت فراہم کرے گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ سروسز ایک اہم شعبہ ہے، مریض کا زیادہ تر وقت اسی شعبے کے ماہرین کے ساتھ گزرتا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ نرسنگ کے شعبے میں پیسے لے کر کام کروانے کا سلسلہ ختم ہو گا۔
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے کہا 23 سال پہلے آئی ٹی منسٹر اور21 سال پہلے میئر کراچی بنا، کراچی سے تشدد کی سیاست کو ختم کیا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ماضی میں نرسنگ کالجز کو کاروبار بنا دیا گیا تھا، حکومت نے اس سلسلے کو روکنے کے لیے قانون میں تبدیلی کی اور نرسنگ کے شعبے میں پیسوں کے ذریعے کام کروانے کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے سندھ میں ریجنل آفس قائم کر دیا گیا ہے جہاں تمام متعلقہ اداروں کو ایک ہی جگہ سہولت میسر ہو گی۔
وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا ہو گا، ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ غذائی قلت بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانا نہ غیر آئینی ہے اور نہ ہی غیر قانونی، جس طرح خاندان بڑا ہونے پر نیا مکان لینا پڑتا ہے، اسی طرح انتظامی تقسیم ایک قدرتی عمل ہے جسے روکنے کی کوشش کرنے والے درست نہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد گزشتہ 17 سال میں صوبوں نے اختیارات اور فنڈز نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے، اس لیے نئے اور چھوٹے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، اس سے پورا پاکستان ترقی کرے گا اور آگے بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو جب اختیارات ملیں گے تو یہ شہر ملک کی ترقی کا باعث بنے گا، کراچی پاکستان کو معاشی بحران کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





