جب امریکہ میں نائن الیون کے بعد پہلی مرتبہ تمام تر پروازیں روکنی پڑیں، فضائی نظام میں اتنے بڑے تعطل کی وجہ کیا تھی؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جب امریکہ میں نائن الیون کے بعد پہلی مرتبہ تمام تر پروازیں روکنی پڑیں، فضائی نظام میں اتنے بڑے تعطل کی وجہ کیا تھی؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایسا اس وقت ہوا جب ہوائی ٹریفک کنٹرول کے مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث امریکہ کے ہوائی اڈوں پر غیر معمولی گراؤنڈ سٹاپ نافذ کیا گیا تھا جس سے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر چار گھنٹے کے زائد شدید خلل پیدا ہوا تھا۔
- امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری مارک وین مولن کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ لاکھوں امریکیوں کو متاثر کرنے والی زمینی پروازوں پر پابندی امریکی وقت کے مطابق رات سوا آٹھ بجے (01:15 جی ایم ٹی) پر ختم کر دی گئی ہے۔
- شان ڈفی نے خبردار کیا کہ پروازوں کی معطلی کے اثرات فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے اور نظام میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث مسائل آئندہ چند روز تک برقرار رہ سکتے ہیں۔
- جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا اعلان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’مواصلاتی نظام میں سنگین خرابی کے باعث حفاظتی وجوہات کی بنا پر ملک بھر میں روانہ ہونے والی پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): امریکہ میں جمعے کے روز ملک بھر میں پروازوں پر لگائی جانے والی عارضی پابندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے فلائٹ اپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔
ایسا اس وقت ہوا جب ہوائی ٹریفک کنٹرول کے مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث امریکہ کے ہوائی اڈوں پر غیر معمولی گراؤنڈ سٹاپ نافذ کیا گیا تھا جس سے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر چار گھنٹے کے زائد شدید خلل پیدا ہوا تھا۔
امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری مارک وین مولن کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ لاکھوں امریکیوں کو متاثر کرنے والی زمینی پروازوں پر پابندی امریکی وقت کے مطابق رات سوا آٹھ بجے (01:15 جی ایم ٹی) پر ختم کر دی گئی ہے۔
شان ڈفی نے خبردار کیا کہ پروازوں کی معطلی کے اثرات فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے اور نظام میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث مسائل آئندہ چند روز تک برقرار رہ سکتے ہیں۔
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کا اعلان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’مواصلاتی نظام میں سنگین خرابی کے باعث حفاظتی وجوہات کی بنا پر ملک بھر میں روانہ ہونے والی پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔‘۔
شان ڈفی نے دوران بریفنگ وضاحت کی کہ اس تعطل کے اثرات پورے فضائی نظام میں مرتب ہوئے ہیں اسی لیے حکام پروازوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ نظام کو دوبارہ معمول پر لایا جا سکے گا۔
ڈفی کے مطابق اس خرابی کے اثرات آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے ابتدائی بیان میں یہ کہا تھا کہ ایک ’مواصلاتی خرابی‘ نے فضائی ٹریفک کنٹرول مراکز کو متاثر کیا ہے اور وفاقی ہوا بازی کے تکنیکی ماہرین اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
امریکہ کے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے سے پہلے اس کے نظام کو مکمل طور پر جانچا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مستحکم ہے اور محفوظ انداز میں کام کر رہا ہے۔
ایف اے اے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’فضائی سفر کرنے والے عوام کی حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہے۔‘۔
دوسری جانب مزید فضائی کمپنیوں نے بھی اپنی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
امریکن ایئر لائنز نے کہا ہے کہ وہ اب زیادہ سے زیادہ پروازیں چلانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں معمول کی کارروائیوں کی جلد بحالی کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔
جیٹ بلیو نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنیچر کی صبح سے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ میں اگرچہ ملک گیر گراؤنڈنگ ختم کر دی گئی ہے، تاہم ہزاروں منسوخ اور تاخیر کا شکار پروازوں کے باعث فضائی سفر کا نظام مکمل طور پر معمول پر آنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
امریکہ میں ہوا بازی کے حکام کی جانب سے غیر معمولی حالات اور حفاظتی وجوہات کی بنا پر چار گھنٹے سے زائد تمام پروازیں معطل ہونے کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی اور امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری مارک وین مولن نے نیوز بریفنگ میں کیا۔
وائٹ ہاؤس میں کی جانے والی والی اس بریفنگ میں امریکی وزیرِ نقل و حمل شان ڈفی نے بتایا کہ لاکھوں امریکیوں کو متاثر کرنے والی زمینی پروازوں پر پابندی امریکی وقت کے مطابق رات سوا آٹھ بجے (01:15 جی ایم ٹی) پر ختم کر دی گئی ہے۔
شان ڈفی نے خبردار کیا کہ پروازوں کی معطلی کے اثرات فوری طور پر ختم نہیں ہوں گے اور نظام میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث مسائل آئندہ چند روز تک برقرار رہ سکتے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی اور امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری مارک وین مولن نے اس تعطل کی ذمہ داری فضائی ٹریفک کنٹرول کے پرانے نظام پر عائد کی، جو ان کے مطابق کانگریس سے مطلوبہ فنڈنگ نہ ملنے کے باعث جدید نہیں بنایا جا سکا۔
مارک مولن نے بریفنگ میں کہا کہ ’اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پروازوں کی معطلی کسی سائبر حملے کا نتیجہ تھی یا اس کا تعلق گزشتہ روز پیش آنے والی مائیکروسافٹ کی خرابی سے تھا۔‘۔
انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’کسی کو بھی کبھی خطرہ لاحق نہیں تھا۔‘۔
مولن نے خبردار کیا کہ اگر نقل و حمل کے نظام کی مکمل ازسرِ نو تعمیر نہ کی گئی تو آج جیسے واقعات دوبارہ بھی پیش آ سکتے ہیں۔
دوسری جانب شان ڈفی نے بریفنگ میں کہا کہ اگرچہ نظام کو مکمل استعداد کے ساتھ بحال ہونے میں کچھ وقت لگے گا، تاہم انھیں توقع ہے کہ امریکہ میں ’تھینکس گیونگ‘ کے تہوار سے پہلے نظام اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ کام کرنا شروع کر دے گا۔
امریکہ کے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری مارک وین مولن نے وائٹ ہاؤس میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ عوام کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے انتہائی تیز رفتاری سے کام کیا تاکہ پروازیں معطل ہونے کے باعث مختلف مقامات پر پھنس جانے والے مسافروں کی مدد کی جا سکے گا۔
مارک مولن نے دعویٰ کیا کہ اس صورتحال کے دوران عوام کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔
امریکی وزیرِ نقل و حمل شان ڈفی نے بریفنگ میں کہا کہ موجودہ نظام پر عارضی اقدامات کا دباؤ بڑھ گیا تھا، جس کے باعث یہ خرابی پیش آئی۔
انھوں نے واضح کیا کہ ’حالیہ عرصے میں نصب کیے گئے نئے آلات کا اس تعطل میں کوئی کردار نہیں تھا۔ جو نظام بند ہوا وہ پرانا تھا۔ خرابی پرانے اور فرسودہ آلات میں پیدا ہوئی۔‘۔
ان کے مطابق حکام نے ایسے اصلاحی اقدامات نافذ کیے جن کے ذریعے سوئچز پر پڑنے والا اضافی دباؤ کم کیا گیا اور نیٹ ورک کو دوبارہ فعال کیا گیا۔
شان ڈفی نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مسئلہ کسی حملے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ موجودہ آلات اور نیٹ ورک میں خرابی کی وجہ سے پیدا ہوا تھا۔
ایک صحافی کے سوال پر مارک وین مولن نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، تاہم اب تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جو سائبر حملے کی نشاندہی کرتا ہو۔
امریکی وزیرِٹرانسپورٹ شان ڈفی نے بریفنگ میں کہا کہ ’وہ نیٹ ورک میں پیش آنے والی ہر ممکن بڑی یا تباہ کن خرابی کی پیش گوئی نہیں کر سکتے، ان کے مطابق اس نوعیت کے تعطل کی توقع نہیں کی تھی تاہم اگر پرانے نظام کو تبدیل نہ کیا گیا تو ایسے مزید واقعات رونما ہوں گے۔‘۔
اس موقع پر صحافیوں نے سوال اٹھایا کہ جب خود وزیرِٹرانسپورٹ نقل و حمل موجودہ فضائی نظام کو فرسودہ قرار دے رہے ہیں تو مسافر فضائی سفر کو محفوظ کیسے سمجھ سکتے ہیں۔
تاہم ڈفی نے اس سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا بلکہ انھوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ فضائی ٹریفک کنٹرول کے نئے نظام کی تعمیر کے لیے انھیں کانگریس کی حمایت درکار ہے۔
انھوں نے کہا کہ نئے نظام کی تعمیر میں وقت لگے گا، لیکن ان کے نزدیک اب کارروائی کا مناسب وقت آ گیا ہے اور نظام کو اپ گریڈ کرنے کو مزید مؤخر نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہے کہ امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی فضائی ٹریفک کنٹرول کا نیا نظام بنانے کے لیے کانگریس سے 50 ارب ڈالر کی درخواست کر چکے ہیں۔
امریکہ میں ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر مارک وین ملن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ یہ امریکہ کے خلاف کوئی حملہ تھا۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ ٹیلی کمیونی کیشنز کا تعطل ہے۔‘۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’تمام پروازوں کا پتا لگایا جا چکا ہے۔ سب لوگ محفوظ ہیں اور یہ ایک اور نائن الیون نہیں ہے۔‘۔
امریکہ میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کی جانب سے ملک گیر گراؤنڈنگ ختم کیے جانے کے بعد بڑی فضائی کمپنیوں نے اپنی کارروائیاں بحال کرنا شروع کر دی ہیں۔
ڈیلٹا ایئر لائنز نے سوشل میڈیا پر پروازوں کی آمدورفت کی تصدیق کرتے ہوئے ہا کہ وہ ’محفوظ طریقے سے پروازیں دوبارہ شروع کرنےجا رہے ہیں۔‘۔
ایئر لائن نے اپنے بیان میں مسافروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم معمول کی پروازوں کی مکمل بحالی کے لیے جتنی تیزی سے ممکن ہو کام کر رہے ہیں۔ اس دوران آپ کے تعاون اور صبر کا شکریہ۔‘۔
دوسری جانب یونائیٹڈ ایئر لائنز نے بھی پروازیں بحال سے متعلق اعلان میں کہا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کی جانب سے ملک گیر گراؤنڈنگ ختم کیے جانے کے بعد وہ جمعے کی رات بعض پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔
ایئر لائن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’ہم اپنے مسافروں اور ملازمین کا خیال رکھتے ہوئے پروازوں کی بحالی شروع کر رہے ہیں اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔‘۔
تاہم یونائیٹڈ ایئر لائنز نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ جمعے کی رات کے بعد آنے والے دنوں میں اس کی پروازوں کا شیڈول کس حد تک متاثر رہے گا یا معمول کی کارروائیاں کب تک مکمل طور پر بحال ہو سکیں گی۔
امریکہ میں فضائی نظام میں آنے والی خرابی کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔ فضائی نظام کے خلل کے اعلان کے بعد امریکن ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جو پروازیں پہلے ہی فضا میں موجود ہیں وہ اپنی منزلوں تک سفر جاری رکھیں گی، تاہم دن کے باقی حصے میں معمول کے شیڈول میں خلل کا امکان ہے۔
اور اب جبکہ پروازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسافروں کو آئندہ چند روز تک سفری مشکلات کا سامنا رہ سکتا ہےاور پروازوں کے شیڈول پر اثرات کچھ وقت تک برقرار رہ سکتے ہیں۔
یاد رہے جمعے کی رات گئے امریکہ میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ملک میں تمام پروازیں ’غیر معمولی حالات اور حفاظتی وجوہات‘ کی بنا پر عارضی طور پر روک دینے کا حکم جاری کیا تھا۔
یہ اطلاع، جو ایف اے اے کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی تھی، بعد ازاں ہٹا دی گئی تھی۔
ایکس پر جاری ایک بیان میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے تصدیق کی کہ اس غیر معمولی گراؤنڈ سٹاپ کی وجہ ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم میں عارضی تعطل ہے۔ ادارے نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پروازوں سے انفرادی بنیادوں پر نمٹا جائے گا۔
پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 پابندی کے نفاذ کے وقت 3,100 طیارے امریکی فضا میں موجود تھے اور وہ امریکی ہوائی اڈوں کی جانب جا رہے تھے تاہم فی الحال کسی نئی پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
مسافروں کے مطابق، جو پروازیں لینڈ کر چکی ہیں، انھیں ٹارمک سے گیٹس تک جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
کئی بڑے امریکی ہوائی اڈوں نے بھی تمام پروازیں روکنے کی تصدیق کی اور مسافروں کو مشورہ دیا کہ ہوائی اڈے روانہ ہونے سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے وزیر مارک وین ملن نے عوام کو یقین دلانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ پروازوں کی یہ معطلی مائیکروسافٹ کے سسٹم میں خرابی سے متعلق نہیں ہے نہ ہی سائبر حملہ اس کا سبب ہے۔
نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





