جمعہ، 13 نومبر 2026ء3 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
انڈر19 ایشیا کپ: بھارت سیمی فائنل میں کامیاب، فائنل میں پاکستان سے مقابلہجیمز اینڈرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیاپختونخوا حکومت کی معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے سرمایہ کاروں کو دعوتآؤٹ لک سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، وجہ کیا ہے؟ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیامستعفی ہونے کے بعد جینسن ہوانگ کا 1 اور خاتون کیساتھ افیئر سامنے آ گیاانکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال کا نیا طریقہ کار متعارفپنجاب کے دریاؤں میں خالص سونے کے وافر ذخائر کے شواہد مل گئے، مریم نوازپشاور؛ چڑیا گھر میں نایاب نسل کے شیر کے بچے بیمار، ویڈیو وائرلپاکستان میں ذیابیطس کے ساڑھے 3 کروڑ مریض، نوجوان بھی تیزی سے متاثر ہونے لگےانڈر19 ایشیا کپ: بھارت سیمی فائنل میں کامیاب، فائنل میں پاکستان سے مقابلہجیمز اینڈرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیاپختونخوا حکومت کی معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے سرمایہ کاروں کو دعوتآؤٹ لک سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، وجہ کیا ہے؟ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیامستعفی ہونے کے بعد جینسن ہوانگ کا 1 اور خاتون کیساتھ افیئر سامنے آ گیاانکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال کا نیا طریقہ کار متعارفپنجاب کے دریاؤں میں خالص سونے کے وافر ذخائر کے شواہد مل گئے، مریم نوازپشاور؛ چڑیا گھر میں نایاب نسل کے شیر کے بچے بیمار، ویڈیو وائرلپاکستان میں ذیابیطس کے ساڑھے 3 کروڑ مریض، نوجوان بھی تیزی سے متاثر ہونے لگےانڈر19 ایشیا کپ: بھارت سیمی فائنل میں کامیاب، فائنل میں پاکستان سے مقابلہجیمز اینڈرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیاپختونخوا حکومت کی معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے سرمایہ کاروں کو دعوتآؤٹ لک سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، وجہ کیا ہے؟ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیامستعفی ہونے کے بعد جینسن ہوانگ کا 1 اور خاتون کیساتھ افیئر سامنے آ گیاانکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال کا نیا طریقہ کار متعارفپنجاب کے دریاؤں میں خالص سونے کے وافر ذخائر کے شواہد مل گئے، مریم نوازپشاور؛ چڑیا گھر میں نایاب نسل کے شیر کے بچے بیمار، ویڈیو وائرلپاکستان میں ذیابیطس کے ساڑھے 3 کروڑ مریض، نوجوان بھی تیزی سے متاثر ہونے لگےانڈر19 ایشیا کپ: بھارت سیمی فائنل میں کامیاب، فائنل میں پاکستان سے مقابلہجیمز اینڈرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیاپختونخوا حکومت کی معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے سرمایہ کاروں کو دعوتآؤٹ لک سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، وجہ کیا ہے؟ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیامستعفی ہونے کے بعد جینسن ہوانگ کا 1 اور خاتون کیساتھ افیئر سامنے آ گیاانکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال کا نیا طریقہ کار متعارفپنجاب کے دریاؤں میں خالص سونے کے وافر ذخائر کے شواہد مل گئے، مریم نوازپشاور؛ چڑیا گھر میں نایاب نسل کے شیر کے بچے بیمار، ویڈیو وائرلپاکستان میں ذیابیطس کے ساڑھے 3 کروڑ مریض، نوجوان بھی تیزی سے متاثر ہونے لگے
بین الاقوامی25 منٹ پہلے•13 نومبر 2026•وقت اشاعت: صبح 11:25
🇬🇧 English

آؤٹ لک سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، وجہ کیا ہے؟

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
آؤٹ لک سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، وجہ کیا ہے؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آؤٹ لک سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، وجہ کیا ہے؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • روئٹرز کے مطابق کمپنی کو اپنے بعض سرورز میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
  • کمپنی کے مطابق مسلسل ٹریفک کے غیر متوازن دباؤ کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے اور سسٹم کی استعداد بڑھانے کے لیے متبادل طریقہ کار تلاش کیا جا رہا ہے۔
  • آن لائن سروسز کی بندش پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق جمعرات کو امریکی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے تک امریکہ میں آؤٹ لک کی خرابی سے متعلق 25 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
  • ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکہ میں آؤٹ لک کی بندش سے متعلق شکایات کی تعداد جمعرات کو دوپہر ایک بجے کے قریب ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ کی سروسز جمعرات سے متاثر ہیں جس کے باعث آؤٹ لک اور ٹیمز سمیت مقبول پلیٹ فارمز استعمال کرنے والے دنیا بھر کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

روئٹرز کے مطابق کمپنی کو اپنے بعض سرورز میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں مائیکروسافٹ نے بتایا کہ سروسز کی بحالی اور نظام کو بہتر بنانے کی کوششیں توقع کے مطابق پیش رفت نہیں کر رہی ہیں۔

کمپنی کے مطابق مسلسل ٹریفک کے غیر متوازن دباؤ کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے اور سسٹم کی استعداد بڑھانے کے لیے متبادل طریقہ کار تلاش کیا جا رہا ہے۔

آن لائن سروسز کی بندش پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق جمعرات کو امریکی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے تک امریکہ میں آؤٹ لک کی خرابی سے متعلق 25 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے خطے میں انڈیا، آسٹریلیا اور جاپان سمیت کئی ممالک میں بھی جمعے کی صبح مائیکروسافٹ کی مختلف سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکہ میں آؤٹ لک کی بندش سے متعلق شکایات کی تعداد جمعرات کو دوپہر ایک بجے کے قریب ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

مائیکروسافٹ نے اپنی سروس ہیلتھ نوٹس میں بتایا کہ اس خرابی سے مائیکروسافٹ 365 کی وہ خصوصیات متاثر ہوئیں جن کا انحصار ’ایکسچینج آن لائن‘ اور ای میل سسٹم پر ہے جبکہ اس پلیٹ فارم پر موجود وہ سہولیات معمول کے مطابق کام کرتی رہیں جن کا انحصار ایکسچینج آن لائن پر نہیں تھا۔

ایکسچینج آن لائن مائیکروسافٹ کا کلاؤڈ بیسڈ پیغام رسانی کا نظام ہے جو ای میل، کیلینڈر، پیغامات اور دیگر کاموں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ای میل سسٹم متاثر، کیا کسی سائبر حملے کا امکان ہے؟

آسٹریلیا کے وزیر داخلہ اور سائبر سکیورٹی ٹونی برک نے کہا کہ مائیکروسافٹ کے خیال میں یہ خرابی کسی سائبر حملے کا نتیجہ نہیں تھی۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مائیکروسافٹ کے مطابق یہ صورتِ حال کسی حد تک 2024 میں کراؤڈ سٹرائیک کی خرابی سے ملتی جلتی ہے جب ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں مسئلہ پیدا ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ خرابی کے اثرات بنیادی طور پر ای میل سسٹمز تک محدود ہیں۔

جمعے کو آسٹریلیا کی خفیہ ایجنسی اور وفاقی پولیس سمیت متعدد سرکاری ادارے بھی مائیکروسافٹ کی سروسز میں تعطل سے متاثر ہوئے۔

یاد رہے کہ 2024 میں کراؤڈ سٹرائیک کے سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے نظام بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ ہسپتالوں، بینکوں اور ہوائی اڈوں سمیت متعدد اداروں کا کام ٹھپ ہو گیا تھا جس سے عالمی سطح پر ایک دوسرے سے منسلک ٹیکنالوجی سسٹمز کی کمزوری نمایاں ہوئی تھی۔

امریکی ایوانِ نمائندگان نے بھی تصدیق کی کہ مائیکروسافٹ کی سروسز میں تعطل سے اس کے صارفین متاثر ہوئے ہیں اور انجینیئرز مسئلے کے حل کے لیے کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے ابتدا میں بتایا تھا کہ اس کے متعدد سرورز غیر متوقع طور پر دستیاب نہیں رہے تھے تاہم اس خرابی کی وجہ ٹریفک میں اضافے کو قرار نہیں دیا گیا۔

بعد ازاں کمپنی نے کہا کہ بحال کیے گئے سرورز فی الحال مستحکم ہیں اور متاثرہ سسٹمز کو دوبارہ آن لائن لانے کے لیے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

مائیکروسافٹ کے مطابق سرورز کی استعداد بحال ہونے کے ساتھ صارفین کو بتدریج سروسز تک رسائی ملنا شروع ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے ڈیوائسز اور ایپس دوبارہ سسٹم سے منسلک ہوں گی۔

جمعرات کو امریکی وقت کے مطابق شام چھ بجے کمپنی نے بتایا کہ صارفین کے بتدریج دوبارہ منسلک ہونے کے باعث سروسز میں محدود پیمانے پر بہتری دیکھی گئی ہے۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
13 نومبر 2026•4 منٹ پہلے•طارق محمود چوہدری

انڈر19 ایشیا کپ: بھارت سیمی فائنل میں کامیاب، فائنل میں پاکستان سے مقابلہ

نڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

13 نومبر 2026•4 منٹ پہلے•مریم نقوی

جیمز اینڈرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا

اینڈرسن نے ایک ویڈیو پروگرام م میں مختلف ممالک کے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتائے۔

13 نومبر 2026•4 منٹ پہلے•عائشہ نورانی

پختونخوا حکومت کی معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے سرمایہ کاروں کو دعوت

سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، گورنر خیبر پختونخوا۔

13 نومبر 2026•25 منٹ پہلے•مریم نقوی

ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا

زامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے سابق چیف ایگزیکٹیو ٹم کک کو ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کا نیا چیف ایگزیکٹیو آفیسر بنانے۔

13 نومبر 2026•25 منٹ پہلے•مریم نقوی

مستعفی ہونے کے بعد جینسن ہوانگ کا 1 اور خاتون کیساتھ افیئر سامنے آ گیا

اینویڈیا کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹیو جینسن ہوانگ کے 1 اور۔

13 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•حمزہ فاروق

انکم ٹیکس گوشواروں کی خودکار جانچ پڑتال کا نیا طریقہ کار متعارف

انکم ٹیکس رولز 2002 میں نئی شق 38 بی شامل ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔