امریکہ میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چوری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکہ میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چوری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عرب نیوز کے مطابق یہ اطلاع امریکہ کے شہر ڈیٹرائٹ کے فاکس تھیٹر میں ہونے والے کنسرٹ کے ایک ہفتے سامنے آئی ہے۔
- اس بارے میں گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈیٹرائٹ کے ایم جی ایم گرینڈ ہوٹل میں قیام پذیر تھیں، جہاں سے ان کے زیورات غائب ہوئے۔
- اصالہ نے کہا کہ وہ ہوٹل پہنچنے کے بعد تیار ہوئیں اور اپنے زیورات تبدیل کرکے کنسرٹ کے لیے روانہ ہوئیں۔
- گلوکارہ کے مطابق وہ زیورات ان کے لیے خاصی جذباتی اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ ان میں سے کچھ خاندان کے ورثے میں ملے ہیں جبکہ کچھ بچوں، شوہر اور دوستوں کی جانب سے تحائف کی شکل میں دیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): شام کی مشہور گلوکارہ اصالہ نصری کے قریباً 60 لاکھ ڈالر کے زیورات امریکہ میں چوری ہو گئے جس پر پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اطلاع امریکہ کے شہر ڈیٹرائٹ کے فاکس تھیٹر میں ہونے والے کنسرٹ کے ایک ہفتے سامنے آئی ہے۔
اس بارے میں گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈیٹرائٹ کے ایم جی ایم گرینڈ ہوٹل میں قیام پذیر تھیں، جہاں سے ان کے زیورات غائب ہوئے۔
اصالہ نے کہا کہ وہ ہوٹل پہنچنے کے بعد تیار ہوئیں اور اپنے زیورات تبدیل کرکے کنسرٹ کے لیے روانہ ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران وہ اپنے زیورات خود ساتھ رکھتی ہیں کیونکہ انہیں ان کی حفاظت کی فکر رہتی ہے۔
گلوکارہ کے مطابق وہ زیورات ان کے لیے خاصی جذباتی اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ ان میں سے کچھ خاندان کے ورثے میں ملے ہیں جبکہ کچھ بچوں، شوہر اور دوستوں کی جانب سے تحائف کی شکل میں دیے گئے ہیں۔
’یہ امریکہ کے دورے کا آخری شو تھا، کنسرٹ کے بعد میں تھکی ہوئی تھی اور کمرے میں آتے ہی سو گئی اگلی صبح جب اپنا بیگ کھولا تو زیورات کا ڈبہ غائب تھا۔‘۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اس پر وہ کافی پریشان ہوئیں اور پولیس کو اطلاع دی جس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
’میں یقیناً اس پر بہت دکھی ہوں کیونکہ ان میری ان چیزوں کے ساتھ جذباتی وابستگی تھی۔‘۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رپورٹ کے بعد پولیس متحرک ہوئی اور مختلف مقامات کی تلاشی کےعلاوہ سٹاف سے بھی پوچھ گچھ کی تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد ابھی تک کوئی مثبت خبر نہیں ملی ہے۔
انہوں نے اس اطلاع کو پہلے منظر عام پر نہ لانے کے حوالے سے بتایا کہ وہ نہیں چاہتی ہیں کہ کوئی ایسی خبر سامنے آئے جو ان کے دورے پر اثرانداز ہو اور انہیں یقین بھی تھا کہ پولیس زیورات ڈھونڈ لے گی۔
امریکہ کے شہر ڈیٹرائٹ کے ریکارڈ کے مطابق پچھلے کچھ عرصے میں چوری سے متعلق جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جو کہ ریاست مشی گن کی مجموعی شرح کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے ڈیٹرائٹ پولیس سے رابطہ کر کے تحقیقات کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





