بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینپاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنا ہوگا: صدر زرداریجینسن ہوانگ کے بعد اینویڈیا کی قیادت کون سنبھالے گا؟پانی سے توانائی کا نیا راستہ؛ کراچی کے نوجوان انجینئرز کے پاک ہائیڈرو کی بڑی پیش رفتپنجاب کے ترقیاتی کاموں سے زیادہ کیا 11 ارب کے جہاز ضروری ہیں؟ چوہدری حسین الہٰیمیئر کراچی نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیااینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائعتیراہ سے افغان نیشنل آرمی کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار: ایڈیشنل آئی جی کے پیفیفا ورلڈ الیون: میسی ریکارڈ 18ویں بار ٹیم میں شامل، ہیری کین اور رونالڈو جگہ نہ بنا سکےپاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیار’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینپاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنا ہوگا: صدر زرداریجینسن ہوانگ کے بعد اینویڈیا کی قیادت کون سنبھالے گا؟پانی سے توانائی کا نیا راستہ؛ کراچی کے نوجوان انجینئرز کے پاک ہائیڈرو کی بڑی پیش رفتپنجاب کے ترقیاتی کاموں سے زیادہ کیا 11 ارب کے جہاز ضروری ہیں؟ چوہدری حسین الہٰیمیئر کراچی نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیااینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائعتیراہ سے افغان نیشنل آرمی کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار: ایڈیشنل آئی جی کے پیفیفا ورلڈ الیون: میسی ریکارڈ 18ویں بار ٹیم میں شامل، ہیری کین اور رونالڈو جگہ نہ بنا سکےپاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیار’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینپاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنا ہوگا: صدر زرداریجینسن ہوانگ کے بعد اینویڈیا کی قیادت کون سنبھالے گا؟پانی سے توانائی کا نیا راستہ؛ کراچی کے نوجوان انجینئرز کے پاک ہائیڈرو کی بڑی پیش رفتپنجاب کے ترقیاتی کاموں سے زیادہ کیا 11 ارب کے جہاز ضروری ہیں؟ چوہدری حسین الہٰیمیئر کراچی نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیااینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائعتیراہ سے افغان نیشنل آرمی کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار: ایڈیشنل آئی جی کے پیفیفا ورلڈ الیون: میسی ریکارڈ 18ویں بار ٹیم میں شامل، ہیری کین اور رونالڈو جگہ نہ بنا سکےپاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیار’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینپاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنا ہوگا: صدر زرداریجینسن ہوانگ کے بعد اینویڈیا کی قیادت کون سنبھالے گا؟پانی سے توانائی کا نیا راستہ؛ کراچی کے نوجوان انجینئرز کے پاک ہائیڈرو کی بڑی پیش رفتپنجاب کے ترقیاتی کاموں سے زیادہ کیا 11 ارب کے جہاز ضروری ہیں؟ چوہدری حسین الہٰیمیئر کراچی نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیااینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائعتیراہ سے افغان نیشنل آرمی کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار: ایڈیشنل آئی جی کے پیفیفا ورلڈ الیون: میسی ریکارڈ 18ویں بار ٹیم میں شامل، ہیری کین اور رونالڈو جگہ نہ بنا سکےپاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیار
سائنس و ٹیکنالوجی14 منٹ پہلے•11 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 4:27
🇬🇧 English

جینسن ہوانگ کے بعد اینویڈیا کی قیادت کون سنبھالے گا؟

مریم نقویخصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹی
جینسن ہوانگ کے بعد اینویڈیا کی قیادت کون سنبھالے گا؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جینسن ہوانگ کے بعد اینویڈیا کی قیادت کون سنبھالے گا؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سی ای او جینسن ہوانگ کی مضبوط گرفت اور ان کے ممکنہ جانشین کی عدم موجودگی نے مستقبل کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی۔
  • رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اپنے ہی سی ای او جینسن ہوانگ کے خلاف تحقیقات کرنا پڑ رہی ہیں۔
  • معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کے درمیان ممکنہ طلاق دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ہو سکتی ہے۔
  • رپورٹ کے مطابق اب اینویڈیا کے 10 رکنی بورڈ پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں، کیونکہ اس کے بیشتر ارکان جینسن ہوانگ کے ساتھ کئی دہائیوں سے وابستہ ہیں اور کمپنی کی کامیابی سے مالی فوائد حاصل کر چکے ہیں۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کو قیادت کے حوالے سے غیر معمولی بحران کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سی ای او جینسن ہوانگ کی مضبوط گرفت اور ان کے ممکنہ جانشین کی عدم موجودگی نے مستقبل کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اپنے ہی سی ای او جینسن ہوانگ کے خلاف تحقیقات کرنا پڑ رہی ہیں، جن کی قیادت میں کمپنی نے گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران غیر معمولی ترقی کی اور اس صورتِ حال کی وجہ جینسن ہوانگ کا ایک ایسی کاروباری خاتون کے ساتھ تعلقات ہونے کا اعتراف ہے، جسے امریکی انٹیلیجنس اداروں نے چینی جاسوس قرار دیا ہے۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کے درمیان ممکنہ طلاق دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب اینویڈیا کے 10 رکنی بورڈ پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں، کیونکہ اس کے بیشتر ارکان جینسن ہوانگ کے ساتھ کئی دہائیوں سے وابستہ ہیں اور کمپنی کی کامیابی سے مالی فوائد حاصل کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی ضلعی عدالت میں پیر کے روز اینویڈیا اور جینسن ہوانگ کے خلاف شیئر ہولڈرز کی جانب سے ایک اجتماعی مقدمہ بھی دائر کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اینویڈیا کے بورڈ میں ابتدائی سرمایہ کار، طویل عرصے سے کاروباری ساتھی اور تجربہ کار ایگزیکٹیوز شامل ہیں لیکن جینسن ہوانگ کے ساتھ طویل وابستگی اب بورڈ کے لیے مشکل بن سکتی ہے۔

سابق ملازمین کا کہنا ہے کہ جینسن ہوانگ نے بورڈ کو کمپنی کی حکمتِ عملی اور فیصلوں میں اہم کردار ادا کرنے والے ادارے کے بجائے محض انتظامی ضرورت کے طور پر دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ کا انتظامی انداز بھی کمپنی کو ان کی ذات پر غیر معمولی حد تک منحصر بناتا ہے، ان کے ماتحت 60 سے زائد براہِ راست رپورٹ کرنے والے افسران ہیں، جبکہ وہ انتظامی سطح پر افرادی قوت کم رکھنے کے حامی ہیں تاکہ بڑے فیصلے تیزی سے کیے جا سکیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جینسن ہوانگ کی یہ حکمتِ عملی ٹیکنالوجی کی مسابقتی دنیا میں کمپنی کے لیے فائدہ مند رہی، تاہم اس نے اینویڈیا کو ایک فرد پر بہت زیادہ انحصار کرنے والی کمپنی بھی بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق اب بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فوری ذمے داری ایک آزاد بیرونی قانونی ادارے کی تقرری ہے، جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔

امریکی کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) کا اسکینڈل انٹرنیٹ پر ٹرولنگ میٹریل بن گیا۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جینسن ہوانگ کو تحقیقاتی ادارے کے انتخاب میں کوئی کردار حاصل نہیں ہو گا، تاہم تحقیقات کے دوران وہ کمپنی کی قیادت جاری رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اینویڈیا کے لیے ایک بڑا سوال یہ بھی ہے کہ اگر مستقبل میں جینسن ہوانگ عہدہ چھوڑ دیتے ہیں تو کمپنی کی قیادت کون سنبھالے گا؟

63 سالہ جینسن ہوانگ کمپنی کی ترقی سے اس قدر گہرے طور پر وابستہ ہیں کہ فی الحال اندرونی طور پر کوئی ایسا واضح امیدوار موجود نہیں جو ان کی جگہ لے سکے۔

اینویڈیا کے سابق ایگزیکٹیوز نے بتایا ہے کہ کمپنی میں کئی برسوں سے جانشینی کی منصوبہ بندی پر بات ہوتی رہی، تاہم جینسن ہوانگ اس تصور کے حامی نہیں تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ کسی ممکنہ جانشین کا نام سامنے لانے سے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان مقابلہ اور اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔

جینسن ہوانگ نے 2023ء میں بھی کہا تھا کہ میں مزید 3 یا 4 دہائیوں تک اینویڈیا کی قیادت جاری رکھ سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ اینویڈیا کمپنی کی بنیاد 1993ء میں رکھی گئی تھی اور اس وقت یہ کمپنی ویڈیو گیمز کے لیے چپس تیار کرنے والا ایک چھوٹا سا اسٹارٹ اپ تھی، اسی سال سیکوئیا کیپیٹل اور سٹر ہل وینچرز نے اس اسٹارٹ اپ میں 20 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں ان دونوں فرمز کے نمائندے مارک اے اسٹیونز اور ٹینچ کوکس کمپنی کے بورڈ میں شامل ہوئے، گزرتے وقت کے ساتھ یہ سرمایہ کاری سلیکون ویلی کی کامیاب ترین کاروباری کہانیوں میں تبدیل ہو گئی۔

اسٹیونز اور کوکس اب جینسن ہوانگ کے بعد کمپنی کے بڑے انفرادی شیئر ہولڈرز میں شامل ہیں، اسٹیونز کے شیئرز کی مالیت ستمبر میں آخری فروخت کے وقت 6.22 ارب ڈالرز جبکہ کوکس کے شیئرز کی مالیت نومبر میں آخری بار شیئرز دینے کے وقت 5.62 ارب ڈالرز تھی۔

جینسن ہوانگ خود کمپنی کے سب سے بڑے انفرادی شیئر ہولڈر ہیں اور ان کے پاس اینویڈیا کے 3.56 فیصد شیئرز ہیں۔

اس کے علاوہ اینویڈیا میں جینسن ہوانگ کے خاندان کے 3 افراد بھی اہم ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں، ان کے بیٹے اسپینسر ہوانگ پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ہیں اور کمپنی کے روبوٹکس منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

جینسن ہوانگ نے ایلس ہوانگ کے ساتھ قریبی تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی اہلیہ اور بچوں سے معافی مانگی ہے۔

ان کی بیٹی میڈیسن ہوانگ سینئر ڈائریکٹر پروڈکٹ مارکیٹنگ ہیں اور روبوٹکس، کمیونیکیشنز اور مارکیٹنگ کے شعبوں سے وابستہ ہیں، جبکہ ان کے داماد نیکو کیپریز کمپنی کے بزنس ڈیولپمنٹ شعبے میں کام کرتے ہیں۔

ان تقرریوں کے باعث بعض ملازمین کا خیال ہے کہ جینسن ہوانگ مستقبل میں اپنے بچوں کو کمپنی کی قیادت کے لیے تیار کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے اپنی بیٹی میڈیسن ہوانگ کے ممکنہ جانشین ہونے کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی پر یہ ذمے داری نہیں ڈالنا چاہتے۔

ماضی میں اپنے انتظامی انداز کا دفاع کرتے ہوئے جینسن ہوانگ کہہ چکے ہیں کہ اگر بورڈ کو لگے کہ سی ای او اپنی ذمے داریاں درست طریقے سے ادا نہیں کر رہا تو اسے مجھے اس عہدے سے ہٹانے کا اختیار حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر سی ای او بورڈ کے 12 یا 15 ارکان کی توقعات کے مطابق کام نہ کرے تو اسے عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔

جینسن ہوانگ نے اینویڈیا کے ساتھ اپنے تعلق کو ایک منفرد تجربہ قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ میرے جیسا کوئی دوسرا نہیں ہو گا، کیونکہ میری پرورش اسی کمپنی نے کی ہے۔

مریم نقوی

خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹی

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•14 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسین

’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسین۔

11 نومبر 2026•14 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنا ہوگا: صدر زرداری

پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں بدلنا ہوگا: صدر زرداری۔

11 نومبر 2026•35 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

پانی سے توانائی کا نیا راستہ؛ کراچی کے نوجوان انجینئرز کے پاک ہائیڈرو کی بڑی پیش رفت

اسٹارٹ اپ کی ٹیم نے پانی سے ہائیڈروجن گیس کشید کرنے والا الیکٹرولیسس جنریٹر تیار کیا ہے۔

11 نومبر 2026•35 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

میئر کراچی نے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی کے صنعتی انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے 73 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے، میئر مرتضیٰ وہاب نے نارتھ۔

11 نومبر 2026•55 منٹ پہلے•مریم نقوی

اینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائع

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس پولی گراف ٹیسٹ کے لیے ملزم احسن کو۔