پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری اور عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کیلئے تیار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے چیف ایزیکٹو انجینئر اسد احمد کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پراہم معدنیات کی بڑھتی طلب پاکستان کیلئے سرمایہ کاری اور معدنی ترقی کے نئے مواقع فراہم کررہی ہے، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تلاش اورکان کنی کے شعبے میں 150 سال سے زائد تجربہ رکھتی ہے۔
- انجینئر اسد احمد نے کہا کہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اینٹیمنی، کرومائٹ، تانبا، آئرن اوردیگر اہم معدنیات کی تلاش کے منصوبوں پر کام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے شفاف اورسازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔
- سی ای او پی ایم ڈی سی نے مزید کہا کہ پی ایم آئی ایف 2026 عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع سے روشناس کرانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔
پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے چیف ایزیکٹو انجینئر اسد احمد کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پراہم معدنیات کی بڑھتی طلب پاکستان کیلئے سرمایہ کاری اور معدنی ترقی کے نئے مواقع فراہم کررہی ہے، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تلاش اورکان کنی کے شعبے میں 150 سال سے زائد تجربہ رکھتی ہے۔
انجینئر اسد احمد نے کہا کہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اینٹیمنی، کرومائٹ، تانبا، آئرن اوردیگر اہم معدنیات کی تلاش کے منصوبوں پر کام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے شفاف اورسازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔
سی ای او پی ایم ڈی سی نے مزید کہا کہ پی ایم آئی ایف 2026 عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع سے روشناس کرانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





