مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو ایران پر حملوں کا امکان انتہائی کم ہے: صدر ٹرمپ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو ایران پر حملوں کا امکان انتہائی کم ہے: صدر ٹرمپ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز یا اس کے اطراف جہاز رانی متاثر ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔
- اتوار کو سی این این کو ٹیلیفون پر دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ’یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ ایک مضبوط معاہدے پر دستخط کرتے ہیں یا نہیں۔
- سی این این نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس سوال کا پس منظر کیا تھا۔
- ان کے مطابق ’ہم ان پلوں کو ایک گھنٹے میں تباہ کر سکتے ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوتی رہی تو وہ ایران پر نئے حملوں کا حکم دینے کا امکان بہت کم سمجھتے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز یا اس کے اطراف جہاز رانی متاثر ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔
اتوار کو سی این این کو ٹیلیفون پر دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ’یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ ایک مضبوط معاہدے پر دستخط کرتے ہیں یا نہیں۔ میرا جواب ہے کہ ایسی صورت میں حملوں کی ضرورت پڑنے کا امکان انتہائی کم ہے۔‘۔
سی این این نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس سوال کا پس منظر کیا تھا۔ تاہم ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع ہوئیں تو امریکہ نے ایران میں ممکنہ بنیادی ڈھانچے کے اہداف کی نشاندہی کر رکھی ہے، جن میں 38 پل بھی شامل ہیں۔
ان کے مطابق ’ہم ان پلوں کو ایک گھنٹے میں تباہ کر سکتے ہیں۔‘۔
گزشتہ ہفتے امریکہ کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم اب تک کسی وسیع امریکی فوجی آپریشن کے آثار سامنے نہیں آئے۔
دوسری جانب ایران پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ اگر اس پر دوبارہ حملے کیے گئے تو وہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنائے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





