ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکی سفیر نامزد کر دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی حکومت نے پاکستان میں نیٹلی بیکر کو بطور نئی سفیر نامزد کر دیا۔
- اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کیا ہے۔
- وائٹ ہاؤس کے مطابق نیٹلی بیکر کی نامزدگی منظوری کے لیے سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے۔
- امریکی سفارتخانے کے مطابق گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک):
۔امریکی حکومت نے پاکستان میں نیٹلی بیکر کو بطور نئی سفیر نامزد کر دیا۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق نیٹلی بیکر کی نامزدگی منظوری کے لیے سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ نیٹلی بیکر اس وقت پاکستان میں امریکی سفارت خانے میں بطور ناظم الامور فرائض انجام دے رہی ہیں۔
وہ اس سے قبل دوحہ، قطر میں امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن بھی تعینات رہی ہیں۔
نیٹلی بیکر نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، ہارورڈ یونیورسٹی میں کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل۔
وہ امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج کی 2017ء کی مایہ ناز گریجویٹ ہیں۔
ان کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے جیفری کولائر کو متحدہ عرب امارات، سنتھیا کیرشٹ کو سینیگال اور ایان میک کیری کو مالی میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





