اسرائیلی جیل میں غذائی قلت سے جاں بحق فلسطینی نوجوان کی میت ڈیڑھ سال بعد اہلخانہ کے حوالے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اسرائیلی جیل میں غذائی قلت سے جاں بحق فلسطینی نوجوان کی میت ڈیڑھ سال بعد اہلخانہ کے حوالے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فلسطینی نوجوان ولید احمد مارچ 2025 میں میگیدو جیل میں شدید غذائی قلت کے باعث شہید ہوگیا تھا۔
- ولید احمد کی موت کے فوراً بعد تل ابیب کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فارنزک میڈیسن میں پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا، جس کی رپورٹ ایک سال سے زائد عرصہ قبل عدالت میں جمع کروائی گئی۔
- رپورٹ کے مطابق نوجوان شدید غذائی قلت، آنتوں کی بیماری اور خارش میں مبتلا تھا۔
- اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، 1 دن میں غزہ میں کم از کم 88 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اسرائیلی حکام نے 17 سالہ فلسطینی نوجوان ولید احمد کی میت ڈیڑھ سال بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کردی۔
فلسطینی نوجوان ولید احمد مارچ 2025 میں میگیدو جیل میں شدید غذائی قلت کے باعث شہید ہوگیا تھا۔ اسرائیلی حکام نے اس کی میت ڈیڑھ سال سے زائد عرصے تک تحویل میں رکھی، حالانکہ موت کی تحقیقات کے لیے اسے مزید اپنے پاس رکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔
ولید احمد کی موت کے فوراً بعد تل ابیب کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فارنزک میڈیسن میں پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا، جس کی رپورٹ ایک سال سے زائد عرصہ قبل عدالت میں جمع کروائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان شدید غذائی قلت، آنتوں کی بیماری اور خارش میں مبتلا تھا۔ آنتوں کی بیماری کے باعث اس کے جسم میں انفیکشن پھیل گیا تھا۔
اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، 1 دن میں غزہ میں کم از کم 88 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کا وزن غیر معمولی حد تک کم ہوچکا تھا۔ ولید کی خراب جسمانی حالت کے باعث مدافعتی نظام بھی ممکنہ طور پر ناکارہ ہوگیا تھا۔ تاہم پوسٹ مارٹم سے موت کی حتمی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
رپورٹ کے خلاصے میں کہا گیا کہ آنتوں کی بیماری سے پیدا ہونے والے انفیکشن کے نتیجے میں سوزش ہوئی، جس کے باعث ممکنہ طور پر جسم کے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
برازیل کی شہریت رکھنے والے ولید احمد کو موت سے تقریباً چھ ماہ قبل مبینہ طور پر آتش گیر مواد سے بھری بوتلیں پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے تینوں افراد کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لی تھیں، جس کے بعد میتوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔
ان کے والد خالد احمد کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے پہلے ان کا بیٹا صحت مند تھا، باقاعدگی سے کھیلوں میں حصہ لیتا تھا اور اسے کوئی طبی مسئلہ درپیش نہیں تھا۔
حیدرا کی مجسٹریٹ عدالت کے جج ایہود کپلن، جو نوجوان کی موت کی تحقیقات کی نگرانی کررہے تھے، نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا تھا کہ ’’اس حقیقت کو چھپایا نہیں جاسکتا اور نہ ہی چھپانا چاہیے کہ ممکنہ طور پر اسے بھوکا رکھا گیا۔‘‘۔
اس کے باوجود جج نے گزشتہ دسمبر میں تحقیقات بند کردی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں ولید احمد کی خراب جسمانی حالت، کم وزن، خارش اور انفیکشن کے درمیان موت سے براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔ جج کے مطابق، ’’ان حالات میں تحقیقات اپنی حد تک پہنچ چکی ہیں۔‘‘۔
اسرائیلی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ معاملے کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں، تاہم اہل خانہ کی وکیل نادیہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی کسی تحقیقات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا سن کر غزہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، شہریوں نے سڑکوں پر جشن منایا۔
میت اہل خانہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ وکیل کی جانب سے تقریباً ایک سال قبل دائر کردہ درخواست کے بعد سامنے آیا۔ وکیل نے بتایا کہ میت کی واپسی اور تدفین کے لیے ان کی اپیل نظر انداز کیے جانے کے بعد انہوں نے فوج، وزیر دفاع، پولیس اور اس وقت کے فوجی اٹارنی جنرل سمیت مختلف حکام سے رابطہ کیا تھا۔
اسرائیل نے عدالت میں اپنے جواب میں فلسطینیوں کی میتیں تحویل میں رکھنے سے متعلق پالیسی میں تبدیلیوں کو ولید احمد کی میت روکنے کی وجہ قرار دیا تھا۔
اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والی فلسطینی۔
یہ معاملہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی موجودگی کے پس منظر میں اٹھایا گیا تھا، جہاں سے آخری یرغمالی کی میت جنوری میں واپس لائی گئی۔ اسرائیلی حکام کے مطابق میتوں سے متعلق پالیسی پر بات چیت جاری تھی اور اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔
اسرائیلی ریاست نے میت واپس کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب اس سے مزید مہلت لینے کے لیے تین اضافی درخواستیں بھی دائر کی جاچکی تھیں۔
ولید احمد کی موت کے آس پاس کے عرصے میں میگیدو جیل میں ایک بیماری پھیلنے اور دیگر قیدیوں، جن میں کم عمر افراد بھی شامل تھے، کے غیر معمولی طور پر وزن کم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





