ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی نشریاتی ادارے سی اسپین کے پروگرام ’واشنگٹن جرنل پرائم ٹائم‘ کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا ہے۔
- ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور قیادت کو تباہ کردیا ہے۔
- امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ’پک ایکس ماؤنٹین‘ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اگر ایران وہاں کوئی سرگرمی کرتا ہے تو امریکا کو اس مقام پر حملہ کرنا پڑ سکتا ہے۔
- ٹرمپ نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کیونکہ ان کے خیال میں ایران انہیں استعمال کرسکتا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کی تو یہ گزشتہ حملوں کے مقابلے میں تقریباً پانچ گنا زیادہ بڑی ہوسکتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک جنگ میں مزید شدت پیدا کرنے کے بجائے موجودہ فوجی حکمتِ عملی برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی اسپین کے پروگرام ’واشنگٹن جرنل پرائم ٹائم‘ کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی بحریہ، فضائیہ، فضائی دفاعی نظام اور قیادت کو تباہ کردیا ہے۔ ان کے بقول ایران اب امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ’پک ایکس ماؤنٹین‘ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اگر ایران وہاں کوئی سرگرمی کرتا ہے تو امریکا کو اس مقام پر حملہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال امریکا کو ایسی کسی سرگرمی کے شواہد نظر نہیں آرہے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر مؤقف دہرایا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کیونکہ ان کے خیال میں ایران انہیں استعمال کرسکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





