بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی منگنی، انگوٹھی کی قیمت 55 لاکھ روپے سے زائد

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی منگنی، انگوٹھی کی قیمت 55 لاکھ روپے سے زائد"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے نے بدھ 11 نومبر کو انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری سنائی۔
- پریانشو گوئل نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں خوبصورت پروپوزل اور قیمتی انگوٹھی نے جوڑے کی منگنی کو یادگار بنا دیا۔
- ارشدیپ اور سمرین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ زندگی نے انہیں جو کچھ بھی دیا، ان کے لیے سب سے بڑی خوشی ایک دوسرے کا ساتھ ملنا ہے اور وہ پوری زندگی ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے نیوزی لینڈ میں اپنی گرل فرینڈ اداکارہ و ماڈل سمرین کور سے منگنی کرلی جبکہ اس موقع پر پہنائی گئی انگوٹھی کی قیمت 55 لاکھ بھارتی روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے نے بدھ 11 نومبر کو انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشخبری سنائی۔ مشہور جیولری انفلوئنسر پریانشو گوئل کا کہنا ہے کہ سمرین کی انگوٹھی معروف برانڈ ٹفنی کی ہے جس کی قیمت تقریباً 55 لاکھ 44 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 59 ہزار ڈالر) ہے۔
پریانشو گوئل نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں خوبصورت پروپوزل اور قیمتی انگوٹھی نے جوڑے کی منگنی کو یادگار بنا دیا۔ منگنی کے اعلان میں دونوں کے ناموں کے ابتدائی حروف اور تاریخ 11 نومبر 2026 بھی شامل کی گئی۔
ارشدیپ اور سمرین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ زندگی نے انہیں جو کچھ بھی دیا، ان کے لیے سب سے بڑی خوشی ایک دوسرے کا ساتھ ملنا ہے اور وہ پوری زندگی ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





