ترکیہ، قطر کا دفاعی معاہدہ، دونوں ممالک کے سربراہان کے دستخط

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ترکیہ، قطر کا دفاعی معاہدہ، دونوں ممالک کے سربراہان کے دستخط"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترک خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور قطر نے استنبول میں دونوں ممالک کی ہائی اسٹریٹجک کمیٹی کے 12 ویں اجلاس کے دوران دفاع سمیت تجارت، تعلیم، امن کے لیے تعاون، ثالثی اور تنازعات کے حل کے لیے باہمی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
- رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطری امیر تمیم بن حمد الثانی کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب صدارتی دفتر میں منعقد ہوئی جو دونون ممالک کے درمیان دو طرفہ اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد ہوئی ہے۔
- ترک صدر اور قطری امیر نے باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے تجارت نے کنزیومر پروٹیکشن، مارکیٹ سرویلنس اور انسپکشن کی باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، اسی طرح تعلیم کے باہمی تعاون کے معاہدے پر ترک وزیر تعلیم یوسف تیکن اور قطر کے وزیر محمد بن عبدالعزیز الخولیفی نے دستخط کیے۔
- مزید بتایا گیا کہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے امن میں تعاون، ثالثی اور تنازعات کے حل کے لیے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے اور دونوں وزرائے خارجہ نے کمیٹی کے 12 ویں اجلاس کے اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ترکیہ اور قطر نے دو طرفہ دفاعی معاہدہ کرلیا اور معاہدے پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے دستخط کرلیا۔
ترک خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور قطر نے استنبول میں دونوں ممالک کی ہائی اسٹریٹجک کمیٹی کے 12 ویں اجلاس کے دوران دفاع سمیت تجارت، تعلیم، امن کے لیے تعاون، ثالثی اور تنازعات کے حل کے لیے باہمی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطری امیر تمیم بن حمد الثانی کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب صدارتی دفتر میں منعقد ہوئی جو دونون ممالک کے درمیان دو طرفہ اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد ہوئی ہے۔
ترک صدر اور قطری امیر نے باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے تجارت نے کنزیومر پروٹیکشن، مارکیٹ سرویلنس اور انسپکشن کی باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، اسی طرح تعلیم کے باہمی تعاون کے معاہدے پر ترک وزیر تعلیم یوسف تیکن اور قطر کے وزیر محمد بن عبدالعزیز الخولیفی نے دستخط کیے۔
مزید بتایا گیا کہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے امن میں تعاون، ثالثی اور تنازعات کے حل کے لیے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے اور دونوں وزرائے خارجہ نے کمیٹی کے 12 ویں اجلاس کے اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





