راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پیر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے ہیں جبکہ چار کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں سکور کیں۔
- پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 57 اور غازی غوری سات رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
- اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
- اس میچ میں پاکستان کی جانب سے طیب عارف، ثاقب خان، محمد طحہ اور عرفات مہناس نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا اختتام ہو گیا ہے۔
پیر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے ہیں جبکہ چار کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں سکور کیں۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 57 اور غازی غوری سات رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اس میچ میں پاکستان کی جانب سے طیب عارف، ثاقب خان، محمد طحہ اور عرفات مہناس نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
پاکستان کی اننگز میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز بنائے جبکہ محمد طحہ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم 54 گیندوں پر نصف سینچری سکور کر کے آؤٹ ہو گئے۔
اس کے علاوہ سلمان آغا 16 اور اوپنر اذان اویس 30 رنز بنا سکے۔
ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ ’ازسرِنو تشکیل دی گئی پاکستانی ٹیم پیر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف نئی شروعات کرے گی۔ یہ سیریز انگلینڈ کے خلاف بدترین شکست کے بعد پاکستان کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہے۔‘۔
دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز سے قبل پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 3-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دورے کے دوران دوسرے ٹیسٹ کے بعد سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔
ستمبر میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے دوران ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا، جبکہ وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن کو ٹیسٹ سیٹ اپ کا حصہ بنایا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





