بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتارایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلجینسن ہوانگ سکینڈل کے بعد واشنگٹن میں چین کے خلاف سخت پالیسی کے مطالبے میں شدت کا امکانلاہور دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر، کیا انڈیا سے آنے والی آلودہ ہوا اس کی وجہ ہے؟بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتارایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلجینسن ہوانگ سکینڈل کے بعد واشنگٹن میں چین کے خلاف سخت پالیسی کے مطالبے میں شدت کا امکانلاہور دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر، کیا انڈیا سے آنے والی آلودہ ہوا اس کی وجہ ہے؟بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتارایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلجینسن ہوانگ سکینڈل کے بعد واشنگٹن میں چین کے خلاف سخت پالیسی کے مطالبے میں شدت کا امکانلاہور دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر، کیا انڈیا سے آنے والی آلودہ ہوا اس کی وجہ ہے؟بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتارایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈلاہور میں سموگ کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقلجینسن ہوانگ سکینڈل کے بعد واشنگٹن میں چین کے خلاف سخت پالیسی کے مطالبے میں شدت کا امکانلاہور دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر، کیا انڈیا سے آنے والی آلودہ ہوا اس کی وجہ ہے؟
بین الاقوامی17 منٹ پہلے•11 نومبر 2026•وقت اشاعت: صبح 10:49
🇬🇧 English

ایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
ایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • ایران جنگ کے ابتدائی مہینوں کے برعکس اب ان کے بچے دوبارہ اسکول جا رہے ہیں۔
  • امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ فوجی محاذ آرائی کے باوجود ایران بھر میں اسکول کھلے ہیں۔
  • متعدد والدین نے ایسے پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیے ہیں۔
  • ایران کی وزارت تعلیم نے عوام کو تسلی دینے کی کوشش کی ہے۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں زیادہ تر لوگوں کو اپنے ملک کے خلاف امریکی جنگ اور عالمی سطح پر ہونے والے امن مذاکرات کی پیش رفت کا بہت کم علم ہے۔

ایران جنگ کے ابتدائی مہینوں کے برعکس اب ان کے بچے دوبارہ اسکول جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا، ''میں ملازمت نہیں کرتی لیکن خوف کی وجہ سے بچوں کو گھر پر رکھنا کوئی حل نہیں۔ ہمارے چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں تو وہ اکتاہٹ سے پاگل ہو جائیں گے۔‘‘۔

امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ فوجی محاذ آرائی کے باوجود ایران بھر میں اسکول کھلے ہیں۔ تاہم نجی اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے بعض والدین کو ان اسکولوں سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ جنگ دوبارہ شروع ہونے یا کسی اور ہنگامی صورت حال میں کیا کرنا ہے؟

متعدد والدین نے ایسے پیغامات سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیے ہیں۔

ایران کی وزارت تعلیم نے عوام کو تسلی دینے کی کوشش کی ہے۔ اس وزارت کے ترجمان علی فرہادی نے ایک حالیہ میڈیا انٹرویو میں کہا، ''لوگوں کو ایسی افواہوں پر توجہ نہیں دینا چاہیے، جو خوف پھیلانے اور جو اسکولوں کی بندش کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔‘‘۔

فرہادی نے بتایا کہ اسکول کھلے رہیں گے یا بند ہوں گے، اس کا فیصلہ وزارت سکیورٹی حکام کے ساتھ ہم آہنگی میں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کی صورت حال میں تبدیلی آئی تو اسی کے مطابق دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

فرہادی کی اس اپیل کے ساتھ ساتھ کہ خوف بڑھانے کے لیے پھیلائی گئی افواہوں کو نظرانداز کیا جائے، سرکاری ذرائع ابلاغ خود جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملے کے منظر ناموں پر گفتگو کر رہے ہیں۔

دو نومبر کو ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے ایسے کسی حملے کی صورت میں حفاظتی اقدامات سے متعلق ایک ہدایت نامہ نشر کیا۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ ایسی ہنگامی صورت حال میں کم از کم 24 گھنٹے پناہ گاہوں میں رہیں۔

ایران میں بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ امریکہ تہران سے تقریباً 220 کلومیٹر جنوب میں واقع زیر زمین بنکر ''پک ایکس ماؤنٹین‘‘ کے خلاف محدود جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس مقام پر حملے کا اشارہ دے چکے ہیں، جو ایران کی نطنز جوہری تنصیب گاہ کے قریب ہے، تاہم انہوں نے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا صریح ذکر نہیں کیا۔

ایرانی حکومت اس بات کی تردید کرتی ہے کہ پہاڑ کے اس بنکر میں اس کے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی کام ہو رہا ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان لڑائی حالیہ مہینوں میں زیادہ تر ماند پڑ چکی ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کی توجہ وسط مدتی انتخابات پر مرکوز رہی۔ لیکن انتخابات کے دو دن بعد، پانچ نومبر کو، امریکی خبر رساں ادارے ایکسیئس نے رپورٹ کیا کہ امریکی فوج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں کے ممکنہ دوبارہ آغاز کی حتمی تیاریاں کر رہی ہے۔

اسی کے ساتھ یہ امیدیں بھی ہیں کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر کنٹرول کانگریس صدر ٹرمپ کو اپنے فوجی عزائم محدود کرنے پر مجبور کر دے گی۔

انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے ایران امور کے کنسلٹنگ سینئر تجزیہ کار حمید رضا عزیزی نے ڈی ڈبلیو کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں لکھا، ''ایران کے ساتھ جنگ پر امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے اثرات کے بارے میں کوئی ٹھوس جائزہ پیش کرنا ابھی مشکل ہے۔‘‘۔

عزیزی کے مطابق ایرانی حکومت انتخابی نتائج کو اپنی فتح سمجھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تہران حکومت کی مزاحمت نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست میں کردار ادا کیا ہے اور تہران میں بعض حلقے اس نتیجے کو جنگ کے ابتدائی مراحل میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے اعلیٰ ایرانی رہنماؤں کے قتل کا ایک طرح کا انتقام بنا کر پیش کرنے کی کوشش پہلے ہی شروع کر چکے ہیں۔

اس پس منظر میں ایران کے اپنے بنیادی مطالبات پر مزید سخت موقف اختیار کیے جانے کا امکان ہے۔

عزیزی نے بتایا کہ نئی کانگریس کے اقتدار میں آنے سے پہلے تک ٹرمپ کے پاس کم از کم دو ماہ ہیں۔ وہ ملکی سیاسی دھچکے کی تلافی کے لیے خارجہ پالیسی میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش میں ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

قطری ثالث ایرانی اور امریکی حکومتوں کو امن معاہدے کے مسودے پر رضامند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقصد کشیدگی میں اضافے کے ایک اور دور کو روکنا اور آئندہ چند دنوں میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

لیکن ایران میں اچھے روابط رکھنے والے صحافیوں کے پاس بھی ان مذاکرات کے مندرجات کے بارے میں، جن تک عوام کی رسائی نہیں، بہت کم معلومات ہیں۔

31 اکتوبر کو ایکس پر ایک پوسٹ میں ایرانی صحافی ہادی محمدی نے لکھا، ''ملکی ذرائع ابلاغ ان مذاکرات سے مکمل طور پر بے خبر ہیں، جو براہ راست لوگوں کی روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہیں ایکسیئس، العربیہ، الجزیرہ اور دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایسے ماحول میں اپنا بیانیہ تشکیل دینا اور صحافت کرنا بے معنی ہو جاتا ہے۔‘‘۔

جنگ کی دھند برقرار رہنے کے باعث ایران میں بہت سے لوگوں میں اب خبروں پر نظر رکھنے کی سکت نہیں رہی۔ مغربی ایران کی ایک 72 سالہ ریٹائرڈ خاتون نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ وہ اب جان بوجھ کر خبروں سے گریز کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا، ''اب تو مجھ میں اس بارے میں سوچنے کی بھی بمشکل ہی سکت رہ گئی ہے۔ میں بس اس بات پر خوش ہوں کہ میرے تینوں بچے بیرون ملک جا بسے ہیں۔‘‘۔

یہ مضمون پہلی مرتبہ جرمن زبان میں شائع ہوا۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•17 منٹ پہلے•عائشہ نورانی

بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتار

بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتار۔

11 نومبر 2026•17 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسین

’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسین۔

11 نومبر 2026•47 منٹ پہلے•عائشہ نورانی

ایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکان

ایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکان۔

11 نومبر 2026•47 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

بارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

بارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

11 نومبر 2026•48 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقل

بشکریہ غیر ملکی میڈیاامریکی ٹی وی فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جان کو خطرات کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ۔

11 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈ

پاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈ۔