ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- 2 روزہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے پہلے روز ہونے والے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، صوبے میں سیکیورٹی کے ساتھ تمام ضروری سہولتیں بھی فراہم کریں گے۔
- انہوں نے کہا کہ حکومت نے منرل کوریڈور کے لیے نیا سیکیورٹی ڈویژن قائم کیا ہے، جبکہ ایف سی کا نیا ونگ بھی بنایا جا رہا ہے۔
- انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
کوئٹہ (خصوصی نامہ نگار): وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔
2 روزہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے پہلے روز ہونے والے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، صوبے میں سیکیورٹی کے ساتھ تمام ضروری سہولتیں بھی فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے منرل کوریڈور کے لیے نیا سیکیورٹی ڈویژن قائم کیا ہے، جبکہ ایف سی کا نیا ونگ بھی بنایا جا رہا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں سرخ فیتے کی رکاوٹ نہیں ہوگی ، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ریکوڈک منصوبے پر 2029 تک کام شروع ہو جائے گا۔ سرونہ میں تیل اور گیس کے ایسے ذخائر موجود ہیں جو سوئی کے ذخائر سے بھی زیادہ ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





