پاکستان معدنی وسائل سے مالامال، عالمی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے، اسحاق ڈار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان معدنی وسائل سے مالامال، عالمی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے، اسحاق ڈار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ 2 روزہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے پہلے روز ہونے والے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
- نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مندوبین کو خوش آمدید کہا اور سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
- وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد معدنی شعبے کی ترقی کے لیے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان معدنی وسائل سے مالامال ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معدنی شعبے میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد قابل تحسین ہے، منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد سے معدنی شعبے کو ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کے اہم مرحلے پر کھڑا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ 2 روزہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے پہلے روز ہونے والے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فورم میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شرکت کی۔ فورم میں وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین بھی شریک ہوئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مندوبین کو خوش آمدید کہا اور سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معدنی شعبے میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد قابل تحسین ہے ، فورم سے اس شعبے کو ترقی ملے گی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا کہ معدنیات کی تلاش کے لیے لائسنس کے اجرا سمیت دیگر سہولیات کے لیے پورٹل موجود ہے، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد معدنی شعبے کی ترقی کے لیے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان معدنی وسائل سے مالامال ہے ۔ پنجاب 5 دریاؤں کی سرزمین ہے۔ پاکستان میں بے پناہ قدرتی وسائل اور غیر معمولی صلاحیت موجود ہے، قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، پنجاب کے دریاؤں میں قدرتی طور پر بہنے والا خالص سونا موجود ہے۔ پنجاب میں کوئلے، گرینائٹ، پنک سالٹ اور راک سالٹ کے ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے دریاؤں میں سونے کی مقدار معلوم کرنے کے لیے سروے جاری ہیں ، دریاؤں میں سونے کے وافر ذخائر کے شواہد ملے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





