کویت پٹرولیم اور پی ایس او کے درمیان پٹرول اور جیٹ فیول کی خریداری جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کویت پٹرولیم اور پی ایس او کے درمیان پٹرول اور جیٹ فیول کی خریداری جاری رکھنے پر اتفاق"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- یہ اتفاق رائے پی ایس او کے ایک وفد کے کویت کے دورے کے دوران کے پی سی حکام سے ملاقات میں ہوا۔
- کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اپنی 50 سالہ توانائی شراکت داری کی تجدیدِ عزم کرتے ہوئے توانائی کی پوری ویلیو چین میں تعاون کو وسعت دینے اور اسٹریٹجک اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
- دونوں ادارے سپلائی، اسٹوریج، شپنگ، ریفائننگ، لبریکنٹس اور سرمایہ کاری میں تعاون کرینگے، جن کا مشترکہ مقصد توانائی کے تحفظ اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): کویت پٹرولیم اور پی ایس او کے درمیان پٹرول اور جیٹ فیول کی خریداری جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
یہ اتفاق رائے پی ایس او کے ایک وفد کے کویت کے دورے کے دوران کے پی سی حکام سے ملاقات میں ہوا۔ پی ایس او کے وفد کی قیادت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جواد احمد چیمہ نے کی، وفد نے کے پی سی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی، جس میں کے پی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈپٹی چیئرمین شیخ نواف سعود الصباح اور کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل مارکیٹنگ اور کویت آئل ٹینکر کمپنی (کے او ٹی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیخ خالد احمد الصباح شامل تھے۔
کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اپنی 50 سالہ توانائی شراکت داری کی تجدیدِ عزم کرتے ہوئے توانائی کی پوری ویلیو چین میں تعاون کو وسعت دینے اور اسٹریٹجک اشتراک کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پی ایس او اور کے پی سی نے کویت سے پاکستان کو گیس آئل اور جیٹ فیول کی سپلائی کے انتظامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ موجودہ مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق شرائط کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں ادارے سپلائی، اسٹوریج، شپنگ، ریفائننگ، لبریکنٹس اور سرمایہ کاری میں تعاون کرینگے، جن کا مشترکہ مقصد توانائی کے تحفظ اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا ہے۔مذاکرات میں بیس آئل (Base Oil) کی سپلائی اور لبریکنٹس کی مارکیٹنگ کے شعبے میں وسیع تر کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





