سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی درخواست پر ایران پر مزید حملے روک دیے، ٹرمپ کا بڑا دعویٰ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ان کا کہنا ہے کہ وہ چند دنوں میں ایران کے توانائی کے نظام، پلوں اور صنعتی ڈھانچے کو تباہ کرسکتے ہیں، تاہم علاقائی اتحادیوں کی درخواست پر فی الحال فوجی اور معاشی دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
- الجزیرہ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسٹیفن اے اسمتھ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے ان سے درخواست کی ہے کہ موجودہ صورتحال کو کچھ عرصے تک برقرار رہنے دیا جائے۔
- ٹرمپ نے کہا کہ انہیں خود اس حکمت عملی سے مکمل اتفاق نہیں، تاہم خلیجی ممالک کی درخواستوں کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔
- امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ فیصلہ کریں تو ایک دن میں ایران کا توانائی کا نظام، پل اور صنعتی پیداواری صلاحیت تباہ کی جاسکتی ہے، جبکہ اس پورے عمل میں تین دن لگیں گے۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور دیگر خلیجی ممالک نے ان سے ایران پر مزید بڑے حملے نہ کرنے اور موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ چند دنوں میں ایران کے توانائی کے نظام، پلوں اور صنعتی ڈھانچے کو تباہ کرسکتے ہیں، تاہم علاقائی اتحادیوں کی درخواست پر فی الحال فوجی اور معاشی دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسٹیفن اے اسمتھ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے ان سے درخواست کی ہے کہ موجودہ صورتحال کو کچھ عرصے تک برقرار رہنے دیا جائے۔ ان کے مطابق قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین بھی امریکی حکمت عملی جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہیں خود اس حکمت عملی سے مکمل اتفاق نہیں، تاہم خلیجی ممالک کی درخواستوں کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر اتحادی ممالک مزید حملے روکنے کی درخواست نہ کرتے تو کیا وہ ایران پر دوبارہ حملے کرتے، تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، وہ ایسا کرتے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ فیصلہ کریں تو ایک دن میں ایران کا توانائی کا نظام، پل اور صنعتی پیداواری صلاحیت تباہ کی جاسکتی ہے، جبکہ اس پورے عمل میں تین دن لگیں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





