بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
وزیراعظم کوپ 31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئےوہ خاتون کون ہیں جنھیں امریکہ ’چین کی مبینہ جاسوس‘ قرار دیتا ہے؟تربیلا فائیو منصوبہ: ٹنل حادثے کے بعد چینی انجینئرز اور عملے کو کیسے نکالا گیا اور ’کوفر ڈیم‘ پر تشویش کیوں ہے؟’عالمی امن کو خطرے میں کون ڈال رہا ہے؟‘: مسعود پزشکیان کا امریکہ پر دھمکیوں کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کا الزامٹرمپ کی شکست کو ایران میں کیسے دیکھا جا رہا ہے؟ایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابیامریکہ میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چورییمن کا ایران سے حوثیوں کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے اور فوجی ماہرین واپس بلانے کا مطالبہجنگ کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی، ’ایران پر حملے کی ضرورت نہیں‘امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث، قطر کے امیر کی صدر ٹرمپ سے آج ملاقاتوزیراعظم کوپ 31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئےوہ خاتون کون ہیں جنھیں امریکہ ’چین کی مبینہ جاسوس‘ قرار دیتا ہے؟تربیلا فائیو منصوبہ: ٹنل حادثے کے بعد چینی انجینئرز اور عملے کو کیسے نکالا گیا اور ’کوفر ڈیم‘ پر تشویش کیوں ہے؟’عالمی امن کو خطرے میں کون ڈال رہا ہے؟‘: مسعود پزشکیان کا امریکہ پر دھمکیوں کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کا الزامٹرمپ کی شکست کو ایران میں کیسے دیکھا جا رہا ہے؟ایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابیامریکہ میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چورییمن کا ایران سے حوثیوں کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے اور فوجی ماہرین واپس بلانے کا مطالبہجنگ کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی، ’ایران پر حملے کی ضرورت نہیں‘امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث، قطر کے امیر کی صدر ٹرمپ سے آج ملاقاتوزیراعظم کوپ 31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئےوہ خاتون کون ہیں جنھیں امریکہ ’چین کی مبینہ جاسوس‘ قرار دیتا ہے؟تربیلا فائیو منصوبہ: ٹنل حادثے کے بعد چینی انجینئرز اور عملے کو کیسے نکالا گیا اور ’کوفر ڈیم‘ پر تشویش کیوں ہے؟’عالمی امن کو خطرے میں کون ڈال رہا ہے؟‘: مسعود پزشکیان کا امریکہ پر دھمکیوں کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کا الزامٹرمپ کی شکست کو ایران میں کیسے دیکھا جا رہا ہے؟ایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابیامریکہ میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چورییمن کا ایران سے حوثیوں کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے اور فوجی ماہرین واپس بلانے کا مطالبہجنگ کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی، ’ایران پر حملے کی ضرورت نہیں‘امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث، قطر کے امیر کی صدر ٹرمپ سے آج ملاقاتوزیراعظم کوپ 31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئےوہ خاتون کون ہیں جنھیں امریکہ ’چین کی مبینہ جاسوس‘ قرار دیتا ہے؟تربیلا فائیو منصوبہ: ٹنل حادثے کے بعد چینی انجینئرز اور عملے کو کیسے نکالا گیا اور ’کوفر ڈیم‘ پر تشویش کیوں ہے؟’عالمی امن کو خطرے میں کون ڈال رہا ہے؟‘: مسعود پزشکیان کا امریکہ پر دھمکیوں کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کا الزامٹرمپ کی شکست کو ایران میں کیسے دیکھا جا رہا ہے؟ایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابیامریکہ میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چورییمن کا ایران سے حوثیوں کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے اور فوجی ماہرین واپس بلانے کا مطالبہجنگ کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی، ’ایران پر حملے کی ضرورت نہیں‘امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث، قطر کے امیر کی صدر ٹرمپ سے آج ملاقات
بین الاقوامی29 منٹ پہلے•11 نومبر 2026•وقت اشاعت: شام 5:30
🇬🇧 English

’عالمی امن کو خطرے میں کون ڈال رہا ہے؟‘: مسعود پزشکیان کا امریکہ پر دھمکیوں کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کا الزام

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
’عالمی امن کو خطرے میں کون ڈال رہا ہے؟‘: مسعود پزشکیان کا امریکہ پر دھمکیوں کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کا الزام
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’عالمی امن کو خطرے میں کون ڈال رہا ہے؟‘: مسعود پزشکیان کا امریکہ پر دھمکیوں کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کا الزام"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران اپنی افزودہ یورینیم کا ایک بھی ذرہ بیرونِ ملک منتقل نہیں کرے گا اور خود اسے استعمال کرے گا۔
  • ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق المدین ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ’افزودہ جوہری مواد کی معمولی ترین مقدار بھی ایران سے باہر نہیں لے جائی جائے گی۔
  • محسن رضائی نے کہا کہ تہران نے اپنے روسی دوستوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ افزودہ مواد ایران ہی میں رہے گا اور ایران خود اسے استعمال کرے گا۔
  • انھوں نے وضاحت کی کہ ایران کو جوہری توانائی سے چلنے والے جہازوں اور آبدوزوں کے لیے افزودہ جوہری مواد کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): لائیو , ’عالمی امن کو خطرے میں کون ڈال رہا ہے؟‘: مسعود پزشکیان کا امریکہ پر دھمکیوں کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کا الزام ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خدشات کو جواز بنا کر ایران کے خلاف جنگ چھیڑی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ واشنگٹن اب دھمکیوں کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے لیے ’مدر آف آل بمبز‘ کا حوالہ دے رہا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران اپنی افزودہ یورینیم کا ایک بھی ذرہ بیرونِ ملک منتقل نہیں کرے گا اور خود اسے استعمال کرے گا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق المدین ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ’افزودہ جوہری مواد کی معمولی ترین مقدار بھی ایران سے باہر نہیں لے جائی جائے گی۔‘۔

محسن رضائی نے کہا کہ تہران نے اپنے روسی دوستوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ افزودہ مواد ایران ہی میں رہے گا اور ایران خود اسے استعمال کرے گا۔

انھوں نے وضاحت کی کہ ایران کو جوہری توانائی سے چلنے والے جہازوں اور آبدوزوں کے لیے افزودہ جوہری مواد کی ضرورت ہے۔

رضائی نے جنگ کے خاتمے اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے مؤقف کا بھی خاکہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جنگ بندی کا اطلاق مغربی ایشیا کے تمام محاذوں پر ہونا چاہیے، خاص طور پر لبنان۔

انھوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے دوبارہ فوجی حملہ کیا تو اس کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا، جن میں ایران سے دور واقع اڈے بھی شامل ہوں گے۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران جنگ کے خاتمے کے لیے کئی شرائط پیش کر چکا ہے، جن میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر لڑائی کا خاتمہ، بحری ناکہ بندی کا خاتمہ، ایران کے منجمد اثاثوں بحال کرنے اور مستقبل میں دوبارہ فوجی جارحیت نہ کرنے کی ضمانتیں شامل ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں تبلیغی جماعت کے افراد کو لے جانے والی کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی میتیں بھی ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خدشات کو جواز بنا کر ایران کے خلاف جنگ چھیڑی، اور پھر پہلی بار مرتبہ لامرد میں جدید پی آر ایس ایم (پریسیشن سٹرائیک) میزائل استعمال کیا۔

ہزشکیان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن اب دھمکیوں کے ذریعے سفارت کاری کو آگے بڑھانے کے لیے ’مدر آف آل بمبز‘ کا حوالہ دے رہا ہے۔

ایرانی صدر نے امریکہ کے اس طرزِ عمل کو ’تضاد نہیں بلکہ شرمناک‘ قرار دیا۔

پزشکیان نے سوال کیا، ’عالمی امن اور سلامتی کو خطرے میں کون ڈال رہا ہے؟‘۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان بدھ کے روز ترکی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق 31ویں کانفرنس کوپ 31 میں شرکت کریں گے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، دو روزہ دورے کے دوران پزشکیان انطالیہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس سے خطاب کرنے کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوغان اور کانفرنس میں شریک دیگر ممالک کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات اور بات چیت بھی کریں گے۔

اس سال کا اجلاس ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فوسل فیول پر انحصار کم کرنے کے معاملے پر ممالک کے درمیان اختلافات کے سائے میں منعقد ہو رہا ہے۔

امریکہ مسلسل دوسرے سال بھی ان موسمیاتی مذاکرات میں شریک نہیں ہے۔

ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی صبح آبنائے ہرمز کے مشرق میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی۔

بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں اس آئل ٹینکر کو ’خلاف ورزی کرنے والا‘ قرار دیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ جہاز ایک ’غیر محفوظ اور ممنوعہ‘ علاقے میں موجود تھا جہاں وہ بارودی سرنگ سے ٹکرایا۔

ایرانی حکام نے اپنے بیان میں ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے ایرانی مسلح افواج کے ساتھ رابطہ اور بحری قوانین کی پابندی ضروری ہے۔

اس سے قبل برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر (یو کے ایم ٹی او) نے کہا تھا کہ اسے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سے متعلق ’مشتبہ واقعے‘ کی اطلاع ملی ہے اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ برطانوی ادارے کی رپورٹ اور ایرانی فوج کے بیان میں ایک ہی ٹینکر کا ذکر ہے یا یہ دو الگ واقعات ہیں۔

ایرانی فوج کے بیان میں ٹینکر کا نام، اس کا پرچم، عملے کی صورت حال یا نقصان کی نوعیت اور شدت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔

ارجنٹینا کی جانب سے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے فیصلے کے جواب میں ایرانی وزارت خارجہ نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو ’دہشت گرد تنظیمیں‘ نامزد کر دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ 2019 میں منظور کیے گئے ’باہمی کارروائی‘ کے قانون اور باہمی جواب دینے کے اصول کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تہران کے اس اقدام کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تمام نتائج کی ذمہ داری ارجنٹینا کی حکومت پر عائد ہو گی۔

ارجنٹینا کی حکومت نے رواں برس اپریل میں پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

ارجنٹینا 1994 میں بیونس آئرس میں یہودی کمیونٹی سینٹر ’امیا‘ پر ہونے والے بم حملے کا ذمہ دار ایران اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کو ٹھہراتا ہے۔ اس حملے میں 85 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

ایران مسلسل اس بم حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا آیا ہے۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل کے صدر اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھ کر امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات کے عوض دو کروڑ ڈالر تک انعام دینے کی پیشکش کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔

10 نومبر کو لکھے گئے اس خط میں عراقچی نے امریکی محکمۂ خارجہ کے اقدام کو ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پیشکش سے جاسوسی، تخریب کاری اور ایرانی جوہری تنصیبات سے وابستہ سائنس دانوں اور عملے کو نشانہ بنانے کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

انھوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف جوہری تنصیبات کی سلامتی بلکہ آئی اے ای اے کے حفاظتی نگرانی کے نظام (سیف گارڈز) کی ساکھ کو بھی متاثر کر سکتے ہیں، اور ایران کی جانب سے اپنی معمول کی حفاظتی ذمہ داریوں پر عمل درآمد میں رکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر امریکہ کو جواب دہ ٹھہرائیں۔

انھوں نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کو بورڈ آف گورنرز کے سامنے اٹھائیں اور حساس جوہری معلومات کے افشا کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

یاد رہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ نے گذشتہ ہفتے اپنے ’ریوارڈز فار جسٹس‘ پروگرام کے تحت اعلان کیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک افراد، تنصیبات اور آلات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو دو کروڑ ڈالر تک انعام دیا جا سکتا ہے۔

عمران خان کو ہسپتال منتقل کر کے ان کی آنکھ میں انجیکشن لگائے جانے اور بعد ازاں اڈیالہ جیل راولپنڈی واپس منتقل کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ان کی صحت اور انھیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کسی انسان کی صحت کو سیاسی سودے بازی کا ذریعہ نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی کسی سابق وزیرِ اعظم کے طبی علاج کو محض ایک رسمی کارروائی تک محدود کیا جا سکتا ہے۔‘۔

تحریکِ انصاف کے مطابق عمران خان کی سلامتی اور صحت کی مکمل ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔

پارٹی کے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے اہلِ خانہ، ذاتی معالجین اور قانونی ٹیم کو ان تک ’فوری اور بلا رکاوٹ‘ رسائی دی جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کی صحت کے بارے میں شفاف معلومات کی فراہمی اور معیاری طبی سہولیات تک مسلسل رسائی نا گزیر ہے۔

پارٹی نے مزید کہا کہ عوام خاموشی نہیں بلکہ جواب کے حق دار ہیں اور عمران خان کی صحت اور سلامتی کو کسی بھی صورت میں خطرے میں نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پمز انتظامیہ کے اعلامیے مطابق ماہرینِ امراضِ چشم کی ٹیم نے عمران خان کی آنکھ میں انٹرا وٹریئل اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگایا اور ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو 10 اور 11 نومبر 2026 کی درمیانی شب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے طبی معائنے اور آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز منتقل کیا گیا۔

پمز کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آنکھوں کے معالج کی ہدایت پر عمران خان کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں آنکھوں کا جائزہ بھی شامل تھا۔

پمز کے اعلامیے میں تحریر ہے کہ معائنے کے دوران عمران خان کی اہم جسمانی علامات معمول کے مطابق پائی گئیں، ان کی حالت بھی مستحکم تھی اور عمومی جسمانی معائنہ بھی معمول کے مطابق تھا۔

اعلامیے کے مطابق مریض کی رضا مندی حاصل کرنے اور معیاری طبی نگرانی، احتیاطی تدابیر اور طبی پروٹوکول اختیار کرنے کے بعد ماہرینِ امراضِ چشم کی ٹیم نے ان کی آنکھ میں انٹرا وٹریئل اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگایا۔

واضح رہے کہ اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن عموماً ریٹینا اور بینائی سے متعلق بعض بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم پمز کے اعلامیے میں عمران خان کی تشخیص کی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں قیام کے دوران عمران خان کی طبی حالت طریقۂ علاج سے قبل، دورانِ علاج اور بعد میں مستحکم رہی۔

اعلامیے کے مطابق انھیں تقریباً رات ڈھائی بجے عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور آئندہ نگہداشت اور فالو اپ علاج سے متعلق ضروری ہدایات بھی فراہم کی گئیں۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

درخواستوں پر سماعت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھی۔

یہ مقدمات نومبر کے احتجاج سے متعلق ہیں اور راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں درج کیے گئے تھے، جن میں بشریٰ بی بی کو نامزد کیا گیا ہے۔

عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی۔

امریکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ کے وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ حالیہ دنوں میں ایرانی دھمکیوں کے بعد اپنا گھر چھوڑ کر ایک فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے ہیں۔

اخبار نیو یارک ٹائمز نے منگل کو با خبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بیسنٹ اور ان کے اہلِ خانہ نے یہ اقدام سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق گذشتہ ماہ کے آخر میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینیئر انٹیلیجنس عہدے دار کی جانب سے تیار کیے گئے ایک میمو میں خبردار کیا گیا تھا کہ ایران امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔

تاہم اخبار نے یہ بھی کہا کہ سکاٹ بیسنٹ کے خلاف دھمکیوں کی نوعیت اور شدت کے بارے میں ابھی مکمل تفصیلات واضح نہیں ہیں۔

ایران ماضی میں امریکی سر زمین پر حکام یا افراد کے خلاف کسی بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تردید کرتا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اندر یا بیرونِ ملک امریکی علاقوں میں بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت محدود ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ نے بیسنٹ کی منتقلی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں اور تجارتی پابندیوں کے ذریعے معاشی دباؤ کی امریکی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھیں گے اور ’ایرانی حکومت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔‘۔

فاکس نیوز کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل کیے جانے والے وہ واحد سینیئر امریکی عہدے دار نہیں ہیں بلکہ دیگر حکام کے لیے بھی اضافی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسرائیل کی نئی پارلیمان نے حلف اٹھا لیا ہے جبکہ حزبِ اختلاف کے رہنما گادی آئزنکوٹ وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے حکومت سازی کی کوشش کر رہے ہیں۔

سابق آرمی چیف آئزنکوٹ کو حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کیونکہ اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) کے زیادہ ارکان نے ان کی حمایت کی ہے۔ تاہم ان کی حمایت کرنے والی تمام جماعتیں ایک ساتھ حکومت بنانے پر آمادہ نہیں ہیں۔

اکتوبر کے انتخابات میں آئزنکوٹ کے چار جماعتوں پر مشتمل اتحاد نے 48 نشستیں حاصل کیں جبکہ نیتن یاہو کے اتحاد نے 53 نشستیں جیتیں۔ دونوں ہی 120 رکنی کنیسٹ میں اکثریت حاصل کرنے سے محروم رہے۔

آئزنکوٹ کے پاس اتحاد قائم کرنے کے لیے 28 دن ہیں، جبکہ انھیں ممکنہ طور پر مزید دو ہفتوں کی توسیع بھی دی جا سکتی ہے۔

نئے منتخب ہونے والے ارکانِ کنیسٹ میں تقریباً نصف ایسے ہیں جو گذشتہ پارلیمان کا حصہ نہیں تھے، جبکہ عرب قیادت والی جماعتوں نے ریکارڈ تعداد میں نشستیں حاصل کی ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب سخت سکیورٹی میں اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

پمز ہسپتال کی انتظامیہ سے وابستہ ایک اہلکار کے مطابق عمران خان کا معائنہ ایک خصوصی طبی ٹیم نے کیا، جو پہلے سے ہسپتال میں موجود تھی۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ معائنے کے دوران ان کا بلڈ پریشر، بخار اور آنکھوں سمیت دیگر ضروری طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

پمز ہسپتال کے اہلکار کے مطابق عمران خان کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک ہسپتال میں رکھا گیا اور طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد انھیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے حکام کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی میڈیکل ٹیم آج ان کی صحت سے متعلق رپورٹ بھی جاری کر سکتی ہے۔

اس سے قبل آٹھ نومبر کو بھی عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق عمران خان کو رات ایک بج کر 40 منٹ پر اڈیالہ جیل سے روانہ کیا گیا جبکہ پمز ہسپتال میں مکمل طبی معائنے کے بعد انھیں تین بج کر 25 منٹ پر واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے موکل کا بلڈ پریشر قابو میں نہیں آ رہا۔ ان کے بقول عمران خان نے جیل میں ملاقات کے دوران انہھں بتایا تھا کہ بلڈ پریشر کے باعث انھیں برین ہیمرج کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بدھ کے روز سلمان صفدر اور سردار لطیف کھوسہ کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرائیں۔

برطانوی انسدادِ دہشت گردی پولیس نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے ایک اہلکار کو روس کے لیے جاسوسی کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

41 سالہ سینیئر فوجی اہلکار کو منگل کے روز گلوسٹر کے قریب گرفتار کیا گیا، ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور وہ اس وقت لندن کے ایک پولیس سٹیشن میں زیرِ حراست ہیں۔

کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ لندن نے کہا کہ اس فوجی کو نیشنل سکیورٹی ایکٹ 2023 کی دفعہ ایک اور دفعہ تین کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

ایکٹ کی دفعہ ایک محفوظ معلومات حاصل کرنے یا افشا کرنے سے متعلق ہے، جبکہ دفعہ تین کسی غیر ملکی انٹیلیجنس سروس کی معاونت سے متعلق ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے ایک بیان میں کہا: ’یہ اہم گرفتاری جاسوسی کے الزامات سے متعلق ہے، جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔‘۔

انھوں نے مزید کہا: ’ایف بی آئی ایسے کسی بھی شخص کے لیے کوئی رواداری نہیں رکھتی جو امریکہ سے اپنے حلف کی خلاف ورزی کرے اور جس کے اقدامات ہماری قومی سلامتی اور ہمارے شراکت داروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں۔‘۔

امریکی محکمۂ انصاف (ڈی او جے) نے تین ایسے افراد پر فردِ جرم عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن کے بارے میں اس کا الزام ہے انھیں ایران کی حمایت حاصل تھی اور وہ امریکہ اور یورپ میں متعدد حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل رہے۔

محکمۂ انصاف نے کہا کہ ایرانی عناصر نے حال ہی میں ’برطانیہ میں فضائیہ کے ایک اڈے پر دہشت گردی کی سازش کی‘، اور دعویٰ کیا کہ وہ برطانیہ میں ستمبر کے دوران آر اے ایف فیئر فورڈ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں ملوث تھے، جہاں امریکی افواج تعینات تھیں۔

ایک شخص، جو ایرانی اور عراقی شہریت رکھتا ہے، پر الزام ہے کہ اس نے نیو یارک کی ایک جیل سے برطانیہ میں اپنے رابطوں کے ساتھ بات چیت کی، جہاں وہ پہلے سے عائد الزامات کے تحت مقدمے کا انتظار کر رہا ہے۔ باقی دو افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے ایران سے یہی کام کیا۔

ایران نے آر اے ایف فیئر فورڈ واقعے میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی سختی سے تردید کی ہے۔

یہ واقعہ اُس وقت منظرِ عام پر آیا جب اڈے کے قریب مشتبہ گاڑیوں کی اطلاع ملی۔ اس واقعے کے سلسلے میں برطانیہ میں سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

محکمۂ انصاف کے مطابق منگل کو منظرِ عام پر آنے والی فردِ جرم میں ایرانی شہری محسن مہاجری، عراقی شہری محمد علی الحسنی اور ایران اور عراق کی دہری شہریت رکھنے والے محمد باقر سعد داؤد السعدی پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

فردِ جرم کے مطابق ان تینوں نے یورپ میں ایسے حملوں کی منصوبہ بندی کی جو ایک مبینہ نئی تنظیم حرکت اصحاب الیمن الاسلامیہ (ایچ اے وائی آئی) کے نام سے کیے گئے۔

محکمۂ انصاف کے بیان میں کہا گیا: 2026 کے موسمِ بہار میں یورپ میں ہونے والے 18 دہشت گرد حملوں میں سے، جن کی ذمہ داری ایچ اے وائی آئی نے قبول کی، سات برطانیہ میں ہوئے۔‘۔

بیان کے مطابق ان حملوں میں ’آتش زدگی، دھماکہ خیز مواد کا استعمال، اور ایک واقعے میں لندن میں دو یہودی افراد پر چاقو سے حملہ‘ شامل تھے۔

اپریل میں شمالی لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں دو یہودی افراد پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں ایک ملزم کا ٹرائل اگلے سال متوقع ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے کہا: ’یہ آٹھ نکاتی فردِ جرم یورپ اور امریکہ میں دہشت گرد حملے کرنے کے لیے ایران کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ تین ملزمان میں سے ایک نے زیرِ حراست رہتے ہوئے ’مستقبل میں تشدد کی کارروائیوں میں معاونت کے لیے خفیہ پیغامات بھیجے۔‘۔

پٹیل کے مطابق ملزمان تقریباً 20 حملوں کی کوششوں میں شامل تھے، اور ان کا مقصدر ایران کی پاسداران انقلاب اور عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کتائب حزب اللہ کی مدد کرنا تھا۔

ستمبر میں برطانیہ کے علاقے گلوسٹرشائر میں واقع آر اے ایف فیئر فورڈ اڈے کے قریب 27 ستمبر تین مشتبہ گاڑیاں دیکھی گئی تھیں۔ ان سے کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا تھا، تاہم وہاں موجود پیٹرول کی کچھ مقدار قبضے میں لی گئی تھی۔

اسے ایک بڑا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔

محکمۂ انصاف کے مطابق اگست میں الحسنی نے مبینہ طور پر برطانیہ میں اپنے ساتھیوں کو ’آر اے ایف فیئر فورڈ دہشت گردی کی سازش کے لیے ابتدائی تیاریوں اور انتظامات‘ کی ہدایت دی اور اس کے لیے ادائیگیاں بھی کیں۔

محکمے کے مطابق 22 اگست کو الحسنی نے ایک شخص کو ادائیگی کی تاکہ وہ ’آر اے ایف فیئر فورڈ کے اطراف کی نگرانی‘ کرے۔

محکمۂ انصاف کا مزید الزام ہے کہ ستمبر میں الحسنی نے متعدد افراد کو اس منصوبے کی تیاری میں مدد کے لیے رقم فراہم۔

بیان کے مطابق ان اقدامات میں: گاڑیوں اور ایندھن کے ڈرم حاصل کرنا، کیمیائی مواد خریدنے کے امکانات پر تحقیق، بڑی مقدار میں پوٹاشیم کلورائیڈ حاصل کرنے کی کوشش، اور دھماکوں میں چھَروں کے طور پر استعمال ہونے والی دھاتی اشیا خریدنا شامل تھا۔

محکمے کے مطابق بعد ازاں گاڑیوں کو اس طرح تیار کیا گیا کہ وہ ایندھن کی ترسیل کرنے والی یا سوئمنگ پول کا سامان فراہم کرنے والی کمپنیوں کی گاڑیاں معلوم ہوں۔

بیان میں کہا گیا: ’26 ستمبر کو الحسنی نے مبینہ طور پر تین گاڑیاں آر اے ایف فیئر فورڈ اڈے کی جانب لے جانے کی ہدایت دی، جن میں سے بعض میں ایندھن کے ڈرم موجود پائے گئے۔‘۔

محکمۂ انصاف نے یہ بھی کہا کہ الحسنی وین چلانے والوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور ان کی رہنمائی کر رہے تھے کہ انھیں کہاں جانا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا: ’تین گاڑیوں میں سے کم از کم دو جب آر اے ایف فیئر فورڈ کے اطراف کی جانب جا رہی تھیں تو انھیں ایک سکیورٹی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا اور انھیں اپنے مطلوبہ راستے پر آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘۔

27 ستمبر کی علی الصبح ایک مقامی کسان، جو ایک تقریب سے واپس گھر جا رہے تھے، نے ان گاڑیوں کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

لندن میں ایرانی سفارت خانے نے واقعے سے ایران کو جوڑنے والی باتوں کو ’بے بنیاد اور بد نیتی پر مبنی قیاس آرائیاں‘ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے۔

ایران سے منسلک اس مبینہ سازش کے سلسلے میں دو برطانوی شہری گذشتہ ماہ عدالت میں پیش ہو چکے ہیں۔

اس واقعے کے بعد امریکہ نے آر اے ایف فیئر فورڈ سے اپنے تمام بمبار طیارے واپس بلا لیے تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کی وجہ اڈے کو لاحق ’بعض خطرات‘ بتائی تھی۔

آر اے ایف فیئر فورڈ کئی دہائیوں سے امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہے۔

حالیہ مہینوں میں امریکہ نے اسی اڈے سے بی-ون اور بی-52 بمبار طیارے مشرقِ وسطیٰ بھیجے تاکہ ایران کے خلاف کارروائیاں کی جا سکیں گی۔

جولائی میں ایران نے کہا تھا: ’ایرانی سر زمین کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال ہونے والا کوئی بھی اڈہ ہماری افواج کے لیے جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔‘۔

وفاقی جج جیفری کنٹز نے قرار دیا کہ ٹرمپ کی جانب سے ہتکِ عزت سے متعلق لگائے گئے الزامات اتنے مضبوط ہیں کہ مقدمہ اگلے مرحلے میں جا سکتا ہے۔ تاہم عدالت نے فلوریڈا کے غیرمنصفانہ تجارتی طریقوں سے متعلق قانون کے تحت دائر ایک علیحدہ دعویٰ مسترد کر دیا۔

اپنے فیصلے میں جج جیفری کنٹز نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر عدالت صرف یہ طے کر رہی ہے کہ مقدمہ آگے بڑھ سکتا ہے، جبکہ یہ فیصلہ بعد میں کیا جائے گا کہ آیا ٹرمپ اپنے الزامات ثابت کرنے اور نقصان کا قانونی ثبوت پیش کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔

حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 11 نومبر سے ہوگا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کے روز اضافہ دیکھا گیا۔ برینٹ خام تیل کے سودے 71 سینٹ اضافے کے بعد 92.20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 49 سینٹ بڑھ کر 86.53 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

عالمی منڈی میں یہ اضافہ ایک روز قبل قیمتوں کے دو ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

نئی ایپ کیسے ڈاؤن لوڈ کی جائے؟

نوٹ: یہ ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں اور اس کا انگریزی زبان کا کوئی ایڈیشن بھی نہیں ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ایک کوشش، جس میں اُن پر کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف جنگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، کیپیٹل ہِل میں ناکام ہو گئی ہے۔

ایوانِ نمائندگان کی اکثریت نے مواخذے کی شقوں کو ایک کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق کیا، جس سے دراصل یہ کوشش، جو کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باغی ریپبلکن رکنِ کانگریس تھامس میسی نے پیش کی تھی، فی الحال ناکام ہو گئی۔

چھ ماہ کے بعد پینٹاگون میں اپنی پہلی نیوز بریفنگ کے دوران ہیگسیتھ نے مواخذے کی اس کوشش کو ’مضحکہ خیز‘ اور ’تخریب کاری‘ قرار دیا۔

وزیرِ دفاع کو بد انتظامی کا مرتکب قرار دے کر بالآخر عہدے سے ہٹانے کی کوشش کو ابتدا ہی سے کمزور امکان سمجھا جا رہا تھا کیونکہ اس کے لیے متعدد دوسرے ریپبلکن اراکین کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرنا پڑ سکتی تھی۔

منگل کے روز میسی واحد ریپبلکن تھے جنھوں نے قرارداد کو ریپبلکن اراکین کی اکثریت والی کمیٹی کے سپرد کرنے کے خلاف ووٹ دیا۔

ان کی یہ کوشش 211 کے مقابلے میں 204 ووٹوں سے ناکام ہو گئی جبکہ 11 ڈیموکریٹس سمیت ایک درجن سے زائد اراکین ووٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔

اس اقدام کے تحت معاملہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا، جس سے یہ کوشش عملاً ختم ہو گئی کیونکہ اس کانگریس کی مدت میں اب بہت کم وقت باقی ہے اور جنوری میں ڈیموکریٹس اقتدار سنبھالنے والے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوشش ’بری طرح ناکام‘ ہو گئی ہے۔

میسی پہلے ہی تسلیم کر چکے تھے کہ ان کی مواخذے کی کوشش فوری طور پر کامیاب نہیں ہو سکتی، تاہم اُن کا مؤقف تھا کہ اس سے ٹرمپ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے تاکہ وہ ڈیموکریٹس کی جانب سے اپنی مواخذے کی کارروائی شروع کیے جانے سے پہلے ہی ہیگسیتھ کی جگہ کسی اور کو تعینات کر دیں۔

کینٹکی سے تعلق رکھنے والے اس رکنِ کانگریس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہیگسیتھ کو ابھی ہٹا دیا جائے تو سینیٹ کے پاس ریپبلکن اکثریت برقرار رہنے تک متبادل امیدوار کی منظوری دینے کا وقت ہو گا۔

مواخذے سے متعلق قراردادیں کانگریس کی ایک مدت ختم ہونے کے بعد بھی برقرار رہ سکتی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ڈیموکریٹس اگلے سال اس معاملے کو دوبارہ اٹھا سکتے ہیں۔

وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس جنوری میں کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

پیر کے روز ایوان میں باضابطہ طور پر پیش کی گئی مواخذے کی آٹھ شقوں میں میسی نے کہا تھا کہ ہیگسیتھ ’قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور انھیں جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے‘ کیونکہ وہ قانون سازوں کی منظوری کے بغیر 90 روز سے زائد عرصے تک ایران کے خلاف جنگ میں شامل رہے۔

مواخذے کی شقوں میں ہیگستھ پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ انھوں نے بحرالکاہل اور بحیرۂ کیریبین میں منشیات لے جانے کے شبہے میں کشتیوں کے خلاف امریکی کارروائیوں کے دوران ’ماورائے عدالت ہلاکتوں‘ کی نگرانی۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس میں ہیگسیتھ نے اپنے مواخذے کی کوشش کو ٹرمپ انتظامیہ کے ایک مخالف کی جانب سے کیا گیا سیاسی ڈرامہ قرار دیا۔

ہیگسیتھ نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ میسی کی قرارداد قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے کیونکہ اس سے امریکہ کے مخالفین کو یہ پیغام جاتا ہے کہ ’امریکہ قانونی فوجی کارروائیوں کو کامیابی سے انجام دینے پر اپنے ہی فوجیوں اور سویلین قیادت کو سزا دے گا۔‘۔

ایران کی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ اس وقت امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔

’المبادین‘ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے پہلے امریکہ کو اسلام آباد مفاہمت میں طے پانے والی سات شرائط کو قبول اور نافذ کرنا ہوگا، ورنہ ان کے بقول یہ بحری راستہ نہیں کھلے گا۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے ان شرائط کے بارے میں امریکہ سے ’واضح اور دوٹوک‘ جواب طلب کیا ہے، تاہم تہران کو اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے امریکہ مستقبل میں اس مطالبے پر جواب دے۔

سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے امریکی نائب صدر سے ممکنہ ملاقات کے منصوبے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کو بھی ’مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد‘ قرار دیا۔

ادھر قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سے ملاقات کے ایک روز بعد، جو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر فوجی حملے فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم انھوں نے ایران کی جانب سے پیش کیے گئے موجودہ جنگ بندی منصوبے کو قبول کرنے پر آمادگی ظاہر نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•8 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

وزیراعظم کوپ 31 کے عالمی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ پہنچ گئے

وزیراعظم کانفرنس سے خطاب کریں گے، عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

11 نومبر 2026•8 منٹ پہلے•حمزہ فاروق

وہ خاتون کون ہیں جنھیں امریکہ ’چین کی مبینہ جاسوس‘ قرار دیتا ہے؟

امریکی انٹیلیجنس حکام کا خیال تھا کہ ایلس ہوانگ نامی ایک چینی کاروباری شخصیت، جن کا اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹو اور شریک بانی جینسن ہوانگ سے قریبی تعلق تھا، بیجنگ کے لیے جاسوسی کر رہی تھیں۔

11 نومبر 2026•8 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

تربیلا فائیو منصوبہ: ٹنل حادثے کے بعد چینی انجینئرز اور عملے کو کیسے نکالا گیا اور ’کوفر ڈیم‘ پر تشویش کیوں ہے؟

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیم کی جانب والی دیوار اور ٹنل کے بالائی حصے میں مسلسل کٹاؤ جاری ہے۔

11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ٹرمپ کی شکست کو ایران میں کیسے دیکھا جا رہا ہے؟

ٹرمپ کی شکست کو ایران میں کیسے دیکھا جا رہا ہے؟

11 نومبر 2026•29 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی

ایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی۔

11 نومبر 2026•50 منٹ پہلے•عائشہ نورانی

امریکہ میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چوری

امریکہ میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چوری۔