فیفا ورلڈ الیون: میسی ریکارڈ 18ویں بار ٹیم میں شامل، ہیری کین اور رونالڈو جگہ نہ بنا سکے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "فیفا ورلڈ الیون: میسی ریکارڈ 18ویں بار ٹیم میں شامل، ہیری کین اور رونالڈو جگہ نہ بنا سکے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی نے ایک بار پھر جگہ بنا کر اپنی شاندار کارکردگی اور مقبولیت کا ثبوت دے دیا۔
- 39 سالہ میسی کو دنیا بھر کے پروفیشنل فٹبالرز کی ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔
- وہ آخری بار 2023 میں اس ٹیم کا حصہ بنے تھے۔
- مردوں کی ٹیم میں میسی کے ساتھ کائیلیان ایمباپے، ایرلنگ ہالینڈ اور لامین یامال کو فارورڈز میں شامل کیا گیا جبکہ حیرت انگیز طور پر بیلن ڈی اور فاتح ہیری کین اور رونالڈو جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): فٹبال کی عالمی تنظیم فیف پرو نے 2026 کی مردوں اور خواتین کی ورلڈ الیون ٹیموں کا اعلان کردیا۔
ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی نے ایک بار پھر جگہ بنا کر اپنی شاندار کارکردگی اور مقبولیت کا ثبوت دے دیا۔
39 سالہ میسی کو دنیا بھر کے پروفیشنل فٹبالرز کی ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا۔ یہ ان کی ورلڈ الیون میں ریکارڈ 18ویں مرتبہ شمولیت ہے۔
وہ آخری بار 2023 میں اس ٹیم کا حصہ بنے تھے۔ انٹر میامی کی نمائندگی کرنے والے میسی مردوں کی ٹیم میں یورپ سے باہر کے کسی کلب سے منتخب ہونے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
مردوں کی ٹیم میں میسی کے ساتھ کائیلیان ایمباپے، ایرلنگ ہالینڈ اور لامین یامال کو فارورڈز میں شامل کیا گیا جبکہ حیرت انگیز طور پر بیلن ڈی اور فاتح ہیری کین اور رونالڈو جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
اسپین کے 19 سالہ یامال اور پاؤ کوبارسی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں کی مجموعی عمر میسی کی عمر سے بھی کم ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





