ممکنہ مہنگی ترین طلاق، جینسن ہوانگ کی اہلیہ کو کتنی رقم مل سکتی ہے؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ممکنہ مہنگی ترین طلاق، جینسن ہوانگ کی اہلیہ کو کتنی رقم مل سکتی ہے؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ کی ممکنہ طلاق کے نتیجے میں ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کو ملنے والی رقم دنیا کی تاریخ کے بڑے طلاق کے مالی تصفیوں میں شامل ہو سکتی ہے، جس سے ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے سابقہ طلاق کا ریکارڈ بھی پیچھے رہ جانے کا امکان ہے۔
- رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جینسن ہوانگ کے اہلیہ سے بے وفائی کے اعتراف کے بعد ان کی طلاق اور اربوں ڈالرز کی دولت کی ممکنہ تقسیم زیرِ بحث ہے لیکن ابھی جوڑے کی جانب سےطلاق یا علیحدگی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
- کوون کی سابق اہلیہ نے نومبر 2022ء میں طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
- فوربز کی ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق جینسن ہوانگ کی مجموعی دولت تقریباً 155.4 ارب ڈالرز ہے، اگر ان کی دولت کو ازدواجی اثاثے تصور کرتے ہوئے مساوی تقسیم کیا جائے تو ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کو تقریباً 77.5 ارب ڈالرز مل سکتے ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): معروف ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کے درمیان ممکنہ طلاق دنیا کی سب سے مہنگی طلاق ہو سکتی ہے۔
بین الا قوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ کی ممکنہ طلاق کے نتیجے میں ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کو ملنے والی رقم دنیا کی تاریخ کے بڑے طلاق کے مالی تصفیوں میں شامل ہو سکتی ہے، جس سے ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے سابقہ طلاق کا ریکارڈ بھی پیچھے رہ جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جینسن ہوانگ کے اہلیہ سے بے وفائی کے اعتراف کے بعد ان کی طلاق اور اربوں ڈالرز کی دولت کی ممکنہ تقسیم زیرِ بحث ہے لیکن ابھی جوڑے کی جانب سےطلاق یا علیحدگی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
کوون کی سابق اہلیہ نے نومبر 2022ء میں طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
فوربز کی ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق جینسن ہوانگ کی مجموعی دولت تقریباً 155.4 ارب ڈالرز ہے، اگر ان کی دولت کو ازدواجی اثاثے تصور کرتے ہوئے مساوی تقسیم کیا جائے تو ان کی اہلیہ لوری ہوانگ کو تقریباً 77.5 ارب ڈالرز مل سکتے ہیں۔
یہ ممکنہ رقم ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکنزی اسکاٹ کو 2019ء میں طلاق کے بعد ملنے والے تصفیے 35.6 ارب ڈالرز سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ جینسن ہوانگ اور لوری ہوانگ کی شادی 1985ء میں ہوئی تھی۔
ان دونوں کی ملاقات اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی میں پڑھتے ہوئے ہوئی، جبکہ جینسن ہوانگ نے 1993ء میں اینویڈیا کی بنیاد رکھی تھی۔
مبینہ طور پر جینسن ہوانگ کی دولت کا بڑا حصہ اینویڈیا کے شیئرز پر مشتمل ہے، جن کی قیمتوں میں اے آئی کے شعبے میں تیزی کے باعث غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
جینسن ہوانگ اور ان کی اہلیہ کی رہائش امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہے، جہاں ازدواجی زندگی کے دوران حاصل کیے گئے اثاثوں کو عمومی طور پر مشترکہ ملکیت تصور کیا جاتا ہے اور طلاق کی صورت میں انہیں میاں بیوی کے درمیان مساوی تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ضروری نہیں کہ جینسن ہوانگ کی پوری دولت کا نصف حصہ ان کی اہلیہ کو ملے کیونکہ شادی سے قبل حاصل کیے گئے اثاثے، بعض مخصوص مالی معاہدے اور ٹرسٹ میں موجود سرمایہ تقسیم کے طریقہ کار کو متاثر کر سکتے ہیں۔
فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ جینسن ہوانگ اور لوری ہوانگ نے شادی سے قبل کوئی مالی معاہدہ کیا تھا یا نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





