پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں نصب امریکی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں نصب امریکی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر سیریک میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے جواب میں کی گئی۔
- میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بتایا ہے کہ یہ حملہ دشمن کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنی فضائی اشتعال انگیزی اور تیل کی اسمگلنگ بند کرے۔
- ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق دونوں ٹینکرز نے متعدد بار دی گئی وارننگز کو نظر انداز کیا۔
- آئی آر جی سی کے مطابق اگر ان خلاف ورزیوں اور جارحانہ کارروائیوں کا دوبارہ ارتکاب کیا گیا تو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس ہر قسم کی حد بندیوں سے آزاد ہو کر کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں نصب امریکی ارلی وارننگ ریڈار کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر سیریک میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے جواب میں کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بتایا ہے کہ یہ حملہ دشمن کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنی فضائی اشتعال انگیزی اور تیل کی اسمگلنگ بند کرے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق دونوں ٹینکرز نے متعدد بار دی گئی وارننگز کو نظر انداز کیا۔
آئی آر جی سی کے مطابق اگر ان خلاف ورزیوں اور جارحانہ کارروائیوں کا دوبارہ ارتکاب کیا گیا تو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس ہر قسم کی حد بندیوں سے آزاد ہو کر کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس نے ریڈار تنصیب کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال واشنگٹن یا منامہ کی جانب سے اس دعوے پر کوئی فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (ففتھ فلیٹ) کا مرکزی ہیڈکوارٹر قائم ہے۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں واقع نیول سپورٹ ایکٹیویٹی بیس پر قائم پانچویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحری کارروائیوں کا مرکزی کمانڈ سینٹر ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





