منشیات فروشی کیس: انمول عرف پنکی و دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "منشیات فروشی کیس: انمول عرف پنکی و دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عدالت نے ڈیفنس تھانے میں درج مقدمے میں ملزمہ انمول اور دیگر ملزمان کو الزامات پڑھ کر سنائے تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
- عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔
- ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں پولیس نے حتمی چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔
- واضح رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں پولیس نے حتمی چالان اگست میں عدالت میں جمع کروایا تھا۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی کی صوبائی انسدادِ منشیات کی عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
عدالت نے ڈیفنس تھانے میں درج مقدمے میں ملزمہ انمول اور دیگر ملزمان کو الزامات پڑھ کر سنائے تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔
ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں پولیس نے حتمی چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔
واضح رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں پولیس نے حتمی چالان اگست میں عدالت میں جمع کروایا تھا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائے گئے پولیس کے حتمی چالان میں 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا تھا۔
چالان کے مطابق منشیات کے مقدمے میں انمول عرف پنکی، سہیل، ذیشان، رائیڈر سمیر اور عاقب گرفتار ہیں جبکہ 5 ملزمان صابرہ، حمیرا، اینا، حمزہ اور اعزاز مفرور ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان حمزہ اور اعزاز کے مکمل کوائف بھی دستیاب نہیں ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





