پانی سے توانائی کا نیا راستہ؛ کراچی کے نوجوان انجینئرز کے پاک ہائیڈرو کی بڑی پیش رفت

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پانی سے توانائی کا نیا راستہ؛ کراچی کے نوجوان انجینئرز کے پاک ہائیڈرو کی بڑی پیش رفت"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران، مہنگے درآمدی ایندھن اور صنعتی پیداواری لاگت میں اضافے کے درمیان کراچی کے نوجوان انجینئرز نے اسٹارٹ اپ پاک ہائیڈرو کی شکل میں ایک ایسا مقامی حل پیش کیا ہے جو مستقبل میں ملک کے توانائی کے منظرنامے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
- اسٹارٹ اپ کی ٹیم نے پانی سے ہائیڈروجن گیس کشید کرنے والا الیکٹرولیسس جنریٹر تیار کیا ہے، جس کے ذریعے پیدا ہونے والی ہائیڈروجن کو شعلے اور حرارت کی شکل میں صنعتی، تجارتی اور گھریلو مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
- اس پروٹوٹائپ کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ پانی کو الیکٹرولیسس کے عمل سے گزار کر ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
- اس منصوبے کی قیادت محمد آیان کررہے ہیں جو سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے طالب علم اور پاک ہائیڈرو کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): پانی سے ہائیڈروجن گیس تیار کرنے والا الیکٹرولیسس جنریٹر مقامی سطح پر تیار ہوگیا ہے جس سے صنعتی، تجارتی اور گھریلو استعمال کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران، مہنگے درآمدی ایندھن اور صنعتی پیداواری لاگت میں اضافے کے درمیان کراچی کے نوجوان انجینئرز نے اسٹارٹ اپ پاک ہائیڈرو کی شکل میں ایک ایسا مقامی حل پیش کیا ہے جو مستقبل میں ملک کے توانائی کے منظرنامے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اسٹارٹ اپ کی ٹیم نے پانی سے ہائیڈروجن گیس کشید کرنے والا الیکٹرولیسس جنریٹر تیار کیا ہے، جس کے ذریعے پیدا ہونے والی ہائیڈروجن کو شعلے اور حرارت کی شکل میں صنعتی، تجارتی اور گھریلو مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس پروٹوٹائپ کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ پانی کو الیکٹرولیسس کے عمل سے گزار کر ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ حاصل ہونے والی ہائیڈروجن کو فوری طور پر جلانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ اس نظام کو روایتی گیس اور دیگر فوسل فیول پر انحصار کم کرنے کے متبادل کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔
اس منصوبے کی قیادت محمد آیان کررہے ہیں جو سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے الیکٹریکل انجینئرنگ کے طالب علم اور پاک ہائیڈرو کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ ٹیم میں ڈاکٹر عثمان الاؤالدین شریک بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں، جو این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ میں پروفیسر ہیں، جبکہ امیر علی شریک بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں، جو سرسید یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر عثمان الاؤالدین کے مطابق موجودہ پروٹوٹائپ میں تقریباً 6 سے 8 منٹ کے اندر ایک کلوگرام ہائیڈروجن گیس تیار کرنے کی صلاحیت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس عمل میں تقریباً 8 سے 10 لیٹر پانی استعمال ہوتا ہے، جبکہ بجلی کی کھپت اور پیداواری لاگت کا انحصار جنریٹر کی استعداد اور مسلسل آپریشن پر ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی ضرورت شمسی توانائی سے پوری کی جائے تو اس نظام کو قابل تجدید توانائی کے ذریعے چلایا جاسکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





