پاکستانی نوجوان کا 37 سال سے لاپتہ پی آئی اے کے جہاز کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستانی نوجوان کا 37 سال سے لاپتہ پی آئی اے کے جہاز کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق صبیح علی راجپوت نامی نوجوان نے 37 سال قبل لاپتہ ہونے والے پی آئی اے کے فوکر طیارے کا ملبہ دو سال کی طویل محنت کے بعد تلاش کیا جس کی گوگل ارتھ اور سیٹلائٹ کی مدد سے تصاویر بھی لی ہیں۔
- طویل تحقیق کے بعد انہیں لاپتہ فوکر طیارے کا ممکنہ ملبہ تاجکستان کے ایک دشوار گزار برف پوش پہاڑی مقام پر نظر آیا ہے۔
- صبیح علی راجپوت نامی نوجوان کے اس دعوے نے تقریباً چار دہائیوں سے حل طلب فضائی معمے کے دوبارہ کھلنے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کی امید پیدا کردی ہے۔
- صبیح علی راجپوت کے مطابق انہوں نے اس پراسرار واقعے کی تحقیق کے لیے طیارے کے روٹ، ممکنہ پرواز کے دورانیے، ایندھن کے ذخیرے اور دیگر دستیاب معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام شروع کیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کی فضائی تاریخ کے پراسرار ترین واقعات میں شامل پی آئی اے کی پرواز پی کے 404 کے لاپتہ ہونے کے 37 سال بعد ایک پاکستانی نوجوان نے طیارے کے ممکنہ ملبے کی نشاندہی کا دعویٰ کردیا۔
ذرائع کے مطابق صبیح علی راجپوت نامی نوجوان نے 37 سال قبل لاپتہ ہونے والے پی آئی اے کے فوکر طیارے کا ملبہ دو سال کی طویل محنت کے بعد تلاش کیا جس کی گوگل ارتھ اور سیٹلائٹ کی مدد سے تصاویر بھی لی ہیں۔
طویل تحقیق کے بعد انہیں لاپتہ فوکر طیارے کا ممکنہ ملبہ تاجکستان کے ایک دشوار گزار برف پوش پہاڑی مقام پر نظر آیا ہے۔
صبیح علی راجپوت نامی نوجوان کے اس دعوے نے تقریباً چار دہائیوں سے حل طلب فضائی معمے کے دوبارہ کھلنے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کی امید پیدا کردی ہے۔
صبیح علی راجپوت کے مطابق انہوں نے اس پراسرار واقعے کی تحقیق کے لیے طیارے کے روٹ، ممکنہ پرواز کے دورانیے، ایندھن کے ذخیرے اور دیگر دستیاب معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام شروع کیا۔ گوگل ارتھ پر طویل عرصے تک مختلف پہاڑی علاقوں اور سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد انہیں آبادی سے دور ایک دشوار گزار پہاڑی چوٹی پر طیارے کے ممکنہ ملبے کی نشاندہی ہوئی۔
ان کا دعویٰ ہے کہ یہ مقام تاجکستان کے قریب واقع ہے اور وہاں برف پوش پہاڑی علاقے میں طیارے کے ملبے کی موجودگی کا امکان ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





