بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنزاینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائعپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتارایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈراولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنزاینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائعپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتارایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈراولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنزاینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائعپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتارایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈراولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنزاینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائعپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتارایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسینایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکانبارش اور برفباری، پاکستان میں آج شروع ہونے والا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ایران کی جانب سے جان کو خطرات، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقلپاکستان میں ایک لاکھ 8 ہزار خاندان غربت سے نکل آئے، پاورٹی ایلیویشن فنڈ
شوبز و انٹرٹینمنٹ37 منٹ پہلے•11 نومبر 2026•وقت اشاعت: صبح 10:49
🇬🇧 English

بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتار

عائشہ نورانینمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)
بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتار
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "بلوچستان: فلمیں دیکھ کر 20 کروڑ کی بینک ڈکیتی کرنے والے تین یونیورسٹی طلبہ گرفتار"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں پانچ افراد ملوث تھے جو لسبیلہ یونیورسٹی کے موجودہ یا سابق طالب علم ہیں۔
  • ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’فروری 2025 میں ہونے والی ڈکیتی کے مبینہ ماسٹر مائنڈ زوہیب بھی لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔
  • ان کے مطابق پولیس نے تحقیقات کے دوران پانچ ملزمان کی شناخت کی جن میں زوہیب، بلال اکرم، مرتضیٰ، جواد اور بلال حمید شامل ہیں۔
  • ایس ایس پی کے مطابق تین ملزمان پکڑے گئے ہیں جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری اور لوٹی گئی رقم کی مزید برآمدگی کے لیے کارروائی جاری ہے۔

کوئٹہ (خصوصی نامہ نگار): بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی پولیس نے ایک سرکاری بینک سے 20 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں پانچ افراد ملوث تھے جو لسبیلہ یونیورسٹی کے موجودہ یا سابق طالب علم ہیں۔

ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’فروری 2025 میں ہونے والی ڈکیتی کے مبینہ ماسٹر مائنڈ زوہیب بھی لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔‘۔

ان کے مطابق پولیس نے تحقیقات کے دوران پانچ ملزمان کی شناخت کی جن میں زوہیب، بلال اکرم، مرتضیٰ، جواد اور بلال حمید شامل ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان پانچوں نے ڈکیتی کی منصوبہ بندی بھی خود کی اور اسے انجام بھی خود دیا۔

ایس ایس پی کے مطابق تین ملزمان پکڑے گئے ہیں جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری اور لوٹی گئی رقم کی مزید برآمدگی کے لیے کارروائی جاری ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ’زوہیب کو خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضے سے ایک بندوق برآمد ہوئی جس پر الگ مقدمہ درج کیا گیا۔‘ ان کے مطابق بعد ازاں تفتیش کے دوران زوہیب نے ڈکیتی میں ملوث دیگر افراد اور رقم کی تقسیم کی تفصیلات بتائیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ’زوہیب کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پولیس کے لیے اہم ثابت ہوئیں۔ ڈکیتی سے پہلے ان کے اکاؤنٹ میں چند ہزار روپے کے لین دین ہوتے تھے لیکن گزشتہ ڈیڑھ سال میں قریباً 17 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئیں۔‘۔

ان کا کہنا ہے کہ ’رقم کی منتقلی میں کرشنا نامی مقامی کاروباری شخص کا اکاؤنٹ بھی استعمال ہوا جس کے ذریعے قریباً پونے تین کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔‘۔

ایس ایس پی کے مطابق ’کاروباری شخص نے ان ٹرانزیکشنز کا اعتراف کیا ہے اور مجسٹریٹ کے سامنے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرایا ہے۔‘۔

واضح رہے کہ ’اس دفعہ کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کیا گیا بیان عدالت میں شہادت کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔‘۔

پولیس کے مطابق ’ملزمان کے موبائل فونز سے چیٹس اور دیگر تکنیکی شواہد بھی ملے ہیں جنہیں مزید فرانزک تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجا جا رہا ہے۔‘۔

یہ ڈکیتی فروری 2025 میں کراچی سے قریباً 120 کلومیٹر دور ضلع لسبیلہ کے شہر اوتھل میں صبح قریبا ساڑھے آٹھ سے نو بجے کے درمیان ہوئی۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے نیشنل بینک اوتھل کو لوٹا اور فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے واردات کے لیے پہلے سرخ رنگ کی سرف گاڑی حاصل کی جس کا رنگ واردات سے ایک رات قبل تبدیل کرکے سیاہ کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران فرنٹیئر کور (ایف سی) کی وردیاں پہن رکھی تھیں جو مبینہ طور پر آن لائن بیرون ملک سے منگوائی گئی تھیں۔

اس وقت اوتھل پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او یار محمد نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر وہ بینک پہنچے تو ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ وہ فوری طور پر ان کے پیچھے گئے اور قریباً 15 کلومیٹر تک تعاقب کیا۔‘۔

ان کے مطابق ’ایک جنگلی علاقے میں درختوں کے قریب گھات لگائے ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔ انہیں دو گولیاں لگیں جن میں سے ایک آنکھ کے قریب لگی اور وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہو گئے۔‘۔

یار محمد کے مطابق ’اس کے بعد ملزمان نے اپنی گاڑی کو آگ لگا دی اور قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے۔‘۔

لسبیلہ پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو کیس کی تفتیش سے متعلق مزید تفصیلات بتائیں۔ ان کے مطابق ’گرفتار ملزمان زوہیب، بلال اکرم اور مرتضیٰ آپس میں رشتہ دار ہیں۔ بلال اکرم اور مرتضیٰ، زوہیب کے ماموں زاد اور خالہ زاد ہیں۔‘۔

افسر کے مطابق ’زوہیب اور مرتضیٰ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جبکہ بلال اکرم بی بی اے کی تعلیم مکمل کر چکے ہیں۔ باقی دو ملزمان زوہیب کے بچپن کے دوست ہیں اور وہ بھی لسبیلہ یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم رہے ہیں۔‘۔

پولیس افسر کے مطابق ’ابتدا میں پولیس کو شبہ تھا کہ اس واردات میں کوئی کالعدم تنظیم ملوث ہو سکتی ہے جو اس سے قبل صوبے میں مختلف بینکوں میں ڈکیتیاں کر چکی ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ چند یونیورسٹی طلبہ کی واردات ہے جو آپس میں رشتہ دار اور دوست ہیں۔‘۔

افسر کا کہنا ہے کہ ’اس منصوبے کے مرکزی کردار زوہیب تھے جنہوں نے باقی افراد کو یکجا کرکے منصوبہ بنایا۔‘۔

ان کے مطابق ’زوہیب نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ بینک ڈکیتی پر بننے والی ہالی وڈ اور بالی وڈ کی فلمیں اور ویب سیریز دیکھ کر متاثر ہوئے اور ان سے آئیڈیاز لے کر واردات کا منصوبہ بنایا۔‘۔

افسر کا کہنا تھا کہ ’ملزم شاید خود کو منی ہائسٹ کا پروفیسر سمجھتا تھا۔‘۔

واضح رہے کہ ’منی ہائسٹ‘ ہسپانوی زبان کی مقبول ویب سیریز ہے جو نیٹ فلکس پر دکھائی گئی۔ اس میں ’پروفیسر‘ کے نام سے معروف کردار ڈاکوؤں کے ایک گروہ کو سپین کے رائل منٹ یعنی کرنسی چھاپنے والے سرکاری ادارے میں ڈکیتی کے لیے منظم کرتا ہے اور پوری کارروائی کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔

پولیس افسر کے مابق مرکزی ملزم تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور ان کے گھر کے کئی افراد اعلی سرکاری عہدوں پر بھی فائز ہیں۔

پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے لوٹی گئی رقم صرف ذاتی اخراجات اور عیش و عشرت پر خرچ نہیں کی بلکہ مختلف کاروباروں میں لگائی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس رقم سے گاڑیاں اور پیٹرول پمپ خریدے گئے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں بھی سرمایہ لگایا گیا۔

ایس ایس پی لسبیلہ نجیب پندرانی نے بھی پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ ’رقم کا بڑا حصہ مختلف مقامات پر منتقل اور سرمایہ کاری میں لگایا گیا اس لیے مکمل برآمدگی میں وقت لگ سکتا ہے۔‘ ان کے مطابق پولیس نے بعض گاڑیاں برآمد کی ہیں اور مزید ریکوری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’زوہیب کے بھائی سمیت بعض دیگر افراد کے کردار کی بھی تفتیش ہو رہی ہے تاہم فی الحال مزید تفصیلات بتانا مناسب نہیں۔‘۔

ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی نے یونیورسٹی طلبہ کے مبینہ طور پر اس جرم میں ملوث ہونے کو تشویشناک قرار دیا۔ ان کے مطابق ’ملزمان کی عمریں قریباً 24 سے 26 سال ہیں اور انہیں اپنی توانائیاں تعلیم اور محنت پر صرف کرنا چاہییں تھیں لیکن انہوں نے مبینہ طور پر ایسا راستہ اختیار کیا جس کے نتیجے میں اب انہیں جیل جانا پڑ رہا ہے۔‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ممکن ہے ملزمان نے ڈکیتی کی رقم سے ڈیڑھ سال تک بہتر زندگی گزاری ہو لیکن اس جرم کا داغ ان کے ساتھ زندگی بھر رہے گا۔‘۔

انہوں نے کہا کہ ’نوجوانوں کو اس واقعے سے سبق لینا چاہیے کہ محنت اور جائز طریقے سے زندگی گزارنا ہی بہتر راستہ ہے۔‘۔

ایس ایس پی کے مطابق ’لسبیلہ پولیس نے اس مقدمے پر قریباً ڈیڑھ سال کام کیا اور بالآخر ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔‘۔

عائشہ نورانی

نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•6 منٹ پہلے•مریم نقوی

راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز

راولپنڈی ٹیسٹ: پہلے روز کے اختتام پر پاکستان کے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز۔

11 نومبر 2026•6 منٹ پہلے•عائشہ نورانی

اینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائع

ربیعہ احسن — تصویر بشکریہ سوشل میڈیاراولپنڈی کی اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس پولی گراف ٹیسٹ کے۔

11 نومبر 2026•6 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘

پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘۔

11 نومبر 2026•37 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی

ایرانی عوام کے لیے جنگ کا مسلسل خطرہ اور معلومات کی کمیابی۔

11 نومبر 2026•37 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسین

’درعیہ: ماضی اور حال‘: پاکستانی سفیر کی پینٹنگز کے ذریعے سعودی عرب کو خراجِ تحسین۔

11 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•عائشہ نورانی

ایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکان

ایلن واکر کی لاہور آمد، پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ نئے پراجیکٹ کا امکان۔