پستول میں گولی نہ ہونے کے یقین پر ربیعہ کی جانب نشانہ لگا کر مذاق میں ٹریگر دبا دیا تھا: ملزم احسن طاہر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پستول میں گولی نہ ہونے کے یقین پر ربیعہ کی جانب نشانہ لگا کر مذاق میں ٹریگر دبا دیا تھا: ملزم احسن طاہر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
- تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم احسن طاہر کے موبائل کا ابتدائی تجزیہ مکمل کرلیا گیا۔
- تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ربیعہ احسن کے 3 موبائل فونز کا بھی فرانزک کرایا جائے گا۔
- ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ کے درمیان چیٹ کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا گیا، میاں بیوی کے درمیان چیٹ میں لڑائی جھگڑے کا عنصر سامنے نہیں آیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک):
۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم احسن طاہر کے موبائل کا ابتدائی تجزیہ مکمل کرلیا گیا۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ربیعہ احسن کے 3 موبائل فونز کا بھی فرانزک کرایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ کے درمیان چیٹ کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا گیا، میاں بیوی کے درمیان چیٹ میں لڑائی جھگڑے کا عنصر سامنے نہیں آیا۔
ملزم نے بتایا کہ 6 ماہ قبل غیر قانونی پستول دوست سے لی تھی، پستول اور میگزین الگ الگ جگہ رکھے تھے، پستول سے میگزین نکالتے ہوئے ممکنہ طور پر ایک گولی چیمبر میں رہ گئی تھی۔
ملزم کا کہنا ہے کہ الماری سے کپڑے نکالتے وقت پستول نکلا جس میں میگزین نہیں تھی، پستول میں میگزین نہ ہونے پر لگا اس میں گولی نہیں ہے۔
احسن طاہر نے کہا کہ گولی نہ ہونے کے یقین سے ربیعہ کی جانب نشانہ لگا کر مذاق میں ٹریگر دبا دیا، گولی لگنے کے بعد ربیعہ زمین پر گری اور خون نکل آیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ میں ملزم سے وقوعہ سے متعلق سوالات کیے گئے، پستول کی الماری میں موجودگی اور گولی چلنے سے متعلق پوچھا گیا۔
ملزم کے مطابق پریشانی کی حالت میں ریسکیو 1122 کو کال کی، ریسکیو اہلکاروں نے ربیعہ کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے بیان اور وقوعہ کی تفصیلات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھا رہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





