کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں سڑکوں، نکاسی آب کی بہتری کیلئے کام جاری ہے: مرتضیٰ وہاب

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی کے مختلف ٹاؤنز میں سڑکوں، نکاسی آب کی بہتری کیلئے کام جاری ہے: مرتضیٰ وہاب"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں سڑک کی بہتری اور بحالی کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔
- اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چنیسر ٹاؤن میں301 اعشاریہ 433 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
- مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ انہوں نے طریقہ کار کے مطابق موٹر سائیکل چلانے کا لائسنس حاصل کیا ہے۔
- میئر کراچی کا کہنا ہے کہ منصوبے میں مریم مسجد جناح روڈ پر سڑک اور نالے کی بہتری و بحالی بھی شامل ہے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف ٹاؤنز میں سڑکوں، نکاسی آب اور بنیادی انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں سڑک کی بہتری اور بحالی کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چنیسر ٹاؤن میں301 اعشاریہ 433 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ انہوں نے طریقہ کار کے مطابق موٹر سائیکل چلانے کا لائسنس حاصل کیا ہے۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ منصوبے میں مریم مسجد جناح روڈ پر سڑک اور نالے کی بہتری و بحالی بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ منصوبے میں والڈروف روڈ کی بہتری اور بحالی کے لیے ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں جس کے تحت 426 ہزار مربع فٹ رقبے پر اسفالٹ کا کام کیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ چنیسر ٹاؤن میں 395 ہزار مربع فٹ رقبے پر پیور بلاک لگائے جائیں گے، جبکہ مختلف سڑکوں پر 27 ہزار 200 رننگ فٹ کرب اسٹون ایج بلاکس نصب کیے جائیں گے۔
میئر کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ نکاسی آب کے نظام بہتر بنانے کے لیے 1 ہزار 150 رننگ فٹ آر سی سی سیوریج پائپ بھی بچھائیں گے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





