فن لینڈ نے روسی شہریوں، کھلاڑیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "فن لینڈ نے روسی شہریوں، کھلاڑیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فن لینڈ کی حکومت نے روسی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا پالیسی فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت روسی کھلاڑیوں سمیت دیگر افراد کے مختصر مدت کے لیے کام کی غرض سے داخلے کو بھی محدود کیا جائے گا۔
- حکومت کے مطابق روسی کھلاڑیوں کی ملک میں آمد سے اس کے بین الاقوامی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
- خیال رہے کہ فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ حکومت روسی شہریوں کے داخلے سے متعلق موجودہ پالیسی میں ترمیم کرے گی، جسے آخری مرتبہ 2023 کے موسم گرما میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔
- فن لینڈ کئی برس سے روسی شہریوں کے غیرضروری سفر پر پابندیاں عائد کیے ہوئے ہے، تاہم موجودہ پالیسی میں بعض استثنیٰ برقرار ہیں، جن میں فن لینڈ میں مستقل رہائش پذیر روسی شہریوں کے اہل خانہ، ٹرانسپورٹ ورکرز، کاروباری افراد اور اپنے ملکیتی اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): فن لینڈ کی حکومت نے روسی کھلاڑیوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
فن لینڈ کی حکومت نے روسی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا پالیسی فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت روسی کھلاڑیوں سمیت دیگر افراد کے مختصر مدت کے لیے کام کی غرض سے داخلے کو بھی محدود کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق روسی کھلاڑیوں کی ملک میں آمد سے اس کے بین الاقوامی تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نئی پابندیاں صرف کھلاڑیوں تک محدود نہیں ہوں گی بلکہ مختصر مدت کے دیگر روزگار کے سلسلے میں آنے والے روسی شہری بھی ان کے دائرے میں آئیں گے۔
خیال رہے کہ فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ حکومت روسی شہریوں کے داخلے سے متعلق موجودہ پالیسی میں ترمیم کرے گی، جسے آخری مرتبہ 2023 کے موسم گرما میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔
فن لینڈ کئی برس سے روسی شہریوں کے غیرضروری سفر پر پابندیاں عائد کیے ہوئے ہے، تاہم موجودہ پالیسی میں بعض استثنیٰ برقرار ہیں، جن میں فن لینڈ میں مستقل رہائش پذیر روسی شہریوں کے اہل خانہ، ٹرانسپورٹ ورکرز، کاروباری افراد اور اپنے ملکیتی اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





