صحت، تفریح اور نجی مسائل کیلیے اے آئی پر بڑھتا انحصار، ذاتی معلومات افشا ہونے کا خدشہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "صحت، تفریح اور نجی مسائل کیلیے اے آئی پر بڑھتا انحصار، ذاتی معلومات افشا ہونے کا خدشہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً 79 فیصد افراد مختلف اے آئی سروسز استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ذاتی معاملات میں بھی مصنوعی ذہانت سے مدد لینے کا رجحان بڑھنے کے باعث پرائیویسی اور سائبر سیکیورٹی کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔
- کیسپرسکی کے مشرقِ وسطیٰ، ترکیہ اور افریقہ (میٹا) ریجن میں کیے گئے سروے کے مطابق مصنوعی ذہانت صارفین کی روزمرہ زندگی کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔
- سروے میں شامل 74 فیصد افراد نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کا سب سے عام مقصد معلومات تلاش کرنا اور ان کا خلاصہ حاصل کرنا ہے۔
- سروے کے مطابق 32 فیصد افراد ویڈیوز تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے مدد لیتے ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اے آئی کو صحت، تفریح اور نجی مسائل کے لیے بھی استعمال کیے جانے کا انحصار بڑھتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ذاتی معلومات افشا ہونے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً 79 فیصد افراد مختلف اے آئی سروسز استعمال کر رہے ہیں، جبکہ ذاتی معاملات میں بھی مصنوعی ذہانت سے مدد لینے کا رجحان بڑھنے کے باعث پرائیویسی اور سائبر سیکیورٹی کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔
کیسپرسکی کے مشرقِ وسطیٰ، ترکیہ اور افریقہ (میٹا) ریجن میں کیے گئے سروے کے مطابق مصنوعی ذہانت صارفین کی روزمرہ زندگی کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔ لوگ اسمارٹ چیٹ بوٹس، تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے ٹولز سمیت مختلف اے آئی سروسز استعمال کر رہے ہیں۔
سروے میں شامل 74 فیصد افراد نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال کا سب سے عام مقصد معلومات تلاش کرنا اور ان کا خلاصہ حاصل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ 50 فیصد افراد تحریری مواد تیار کرنے، 42 فیصد تحریری ہدایات یا پرامپٹس کے ذریعے تصاویر بنانے اور 41 فیصد اپنی ذاتی تصاویر میں ترمیم یا تبدیلی کے لیے اے آئی استعمال کرتے ہیں۔
سروے کے مطابق 32 فیصد افراد ویڈیوز تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے مدد لیتے ہیں۔ روزمرہ ضروریات اور عملی مشوروں کے لیے بھی اے آئی پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ اس رجحان میں 37 فیصد افراد صحت سے متعلق سوالات کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہیں۔
اسی طرح 29 فیصد افراد ویک اینڈ، تعطیلات یا تقریبات کی منصوبہ بندی جیسی تفریحی سرگرمیوں کے لیے جبکہ 23 فیصد کھانے کے مینو اور غذائی منصوبے تیار کرنے کے لیے اے آئی سے مدد لیتے ہیں۔ سروے میں شامل 41 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ دیگر ذاتی مسائل کے حوالے سے مشورے حاصل کرنے کے لیے بھی مصنوعی ذہانت استعمال کرتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





