جیمز اینڈرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جیمز اینڈرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اینڈرسن نے یہ انتخاب کرکٹ سے متعلق ایک ویڈیو پروگرام میں کیا جس میں انہوں نے مختلف ممالک کے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتائے۔
- دوسری جانب بابر اعظم حالیہ عرصے میں فارم کے مسائل سے دوچار ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔
اینڈرسن نے یہ انتخاب کرکٹ سے متعلق ایک ویڈیو پروگرام میں کیا جس میں انہوں نے مختلف ممالک کے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتائے۔ انہوں نے آسٹریلیا سے شین وارن، انگلینڈ سے جو روٹ، بھارت سے ویرات کوہلی، نیوزی لینڈ سے ٹم ساؤتھی، جنوبی افریقا سے اے بی ڈی ویلیئرز اور سری لنکا سے سنتھ جے سوریا کو منتخب کیا۔
۔دوسری جانب بابر اعظم حالیہ عرصے میں فارم کے مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی حالیہ سہ ملکی سیریز کے چار میچز میں 118 رنز بنائے اور سری لنکا کے خلاف فائنل میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ وہ نومبر 2025 کے بعد سے کوئی بین الاقوامی سنچری بھی اسکور نہیں کرسکے۔ رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی پانچ اننگز کے دوران ان کے حصے میں صرف 91 رنز آئے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





