آؤٹ لک سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، وجہ کیا ہے؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آؤٹ لک سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، وجہ کیا ہے؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- روئٹرز کے مطابق کمپنی کو اپنے بعض سرورز میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
- کمپنی کے مطابق مسلسل ٹریفک کے غیر متوازن دباؤ کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے اور سسٹم کی استعداد بڑھانے کے لیے متبادل طریقہ کار تلاش کیا جا رہا ہے۔
- آن لائن سروسز کی بندش پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق جمعرات کو امریکی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے تک امریکہ میں آؤٹ لک کی خرابی سے متعلق 25 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
- ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکہ میں آؤٹ لک کی بندش سے متعلق شکایات کی تعداد جمعرات کو دوپہر ایک بجے کے قریب ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ کی سروسز جمعرات سے متاثر ہیں جس کے باعث آؤٹ لک اور ٹیمز سمیت مقبول پلیٹ فارمز استعمال کرنے والے دنیا بھر کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
روئٹرز کے مطابق کمپنی کو اپنے بعض سرورز میں پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں مائیکروسافٹ نے بتایا کہ سروسز کی بحالی اور نظام کو بہتر بنانے کی کوششیں توقع کے مطابق پیش رفت نہیں کر رہی ہیں۔
کمپنی کے مطابق مسلسل ٹریفک کے غیر متوازن دباؤ کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے اور سسٹم کی استعداد بڑھانے کے لیے متبادل طریقہ کار تلاش کیا جا رہا ہے۔
آن لائن سروسز کی بندش پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق جمعرات کو امریکی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے تک امریکہ میں آؤٹ لک کی خرابی سے متعلق 25 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے خطے میں انڈیا، آسٹریلیا اور جاپان سمیت کئی ممالک میں بھی جمعے کی صبح مائیکروسافٹ کی مختلف سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق امریکہ میں آؤٹ لک کی بندش سے متعلق شکایات کی تعداد جمعرات کو دوپہر ایک بجے کے قریب ایک لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔
مائیکروسافٹ نے اپنی سروس ہیلتھ نوٹس میں بتایا کہ اس خرابی سے مائیکروسافٹ 365 کی وہ خصوصیات متاثر ہوئیں جن کا انحصار ’ایکسچینج آن لائن‘ اور ای میل سسٹم پر ہے جبکہ اس پلیٹ فارم پر موجود وہ سہولیات معمول کے مطابق کام کرتی رہیں جن کا انحصار ایکسچینج آن لائن پر نہیں تھا۔
ایکسچینج آن لائن مائیکروسافٹ کا کلاؤڈ بیسڈ پیغام رسانی کا نظام ہے جو ای میل، کیلینڈر، پیغامات اور دیگر کاموں کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
ای میل سسٹم متاثر، کیا کسی سائبر حملے کا امکان ہے؟
آسٹریلیا کے وزیر داخلہ اور سائبر سکیورٹی ٹونی برک نے کہا کہ مائیکروسافٹ کے خیال میں یہ خرابی کسی سائبر حملے کا نتیجہ نہیں تھی۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مائیکروسافٹ کے مطابق یہ صورتِ حال کسی حد تک 2024 میں کراؤڈ سٹرائیک کی خرابی سے ملتی جلتی ہے جب ایک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں مسئلہ پیدا ہو گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ خرابی کے اثرات بنیادی طور پر ای میل سسٹمز تک محدود ہیں۔
جمعے کو آسٹریلیا کی خفیہ ایجنسی اور وفاقی پولیس سمیت متعدد سرکاری ادارے بھی مائیکروسافٹ کی سروسز میں تعطل سے متاثر ہوئے۔
یاد رہے کہ 2024 میں کراؤڈ سٹرائیک کے سافٹ ویئر میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کے نظام بری طرح متاثر ہوئے تھے۔ ہسپتالوں، بینکوں اور ہوائی اڈوں سمیت متعدد اداروں کا کام ٹھپ ہو گیا تھا جس سے عالمی سطح پر ایک دوسرے سے منسلک ٹیکنالوجی سسٹمز کی کمزوری نمایاں ہوئی تھی۔
امریکی ایوانِ نمائندگان نے بھی تصدیق کی کہ مائیکروسافٹ کی سروسز میں تعطل سے اس کے صارفین متاثر ہوئے ہیں اور انجینیئرز مسئلے کے حل کے لیے کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے ابتدا میں بتایا تھا کہ اس کے متعدد سرورز غیر متوقع طور پر دستیاب نہیں رہے تھے تاہم اس خرابی کی وجہ ٹریفک میں اضافے کو قرار نہیں دیا گیا۔
بعد ازاں کمپنی نے کہا کہ بحال کیے گئے سرورز فی الحال مستحکم ہیں اور متاثرہ سسٹمز کو دوبارہ آن لائن لانے کے لیے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
مائیکروسافٹ کے مطابق سرورز کی استعداد بحال ہونے کے ساتھ صارفین کو بتدریج سروسز تک رسائی ملنا شروع ہو سکتی ہے کیونکہ ان کے ڈیوائسز اور ایپس دوبارہ سسٹم سے منسلک ہوں گی۔
جمعرات کو امریکی وقت کے مطابق شام چھ بجے کمپنی نے بتایا کہ صارفین کے بتدریج دوبارہ منسلک ہونے کے باعث سروسز میں محدود پیمانے پر بہتری دیکھی گئی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





