’ایک روح، مشترکہ ورثہ اور متنوع اظہار‘: پاکستان قونصلیٹ جدہ میں آرٹ ایگزیبیشن

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’ایک روح، مشترکہ ورثہ اور متنوع اظہار‘: پاکستان قونصلیٹ جدہ میں آرٹ ایگزیبیشن"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایگزیبیشن کا مرکزی خیال ’ایک روح، مشترکہ ورثہ اور متنوع اظہار‘ ہے۔
- افتتاحی تقریب میں سعودی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت۔
- ایگزیبیشن میں 60 سے زائد پاکستانی اور سعودی آرٹسٹوں کے فن پارے موجود ہیں جن میں سفیر پاکستان احمد فاروق، خطاط مسجد نبوی شفیق الزماں شامل ہیں۔
- سعودی سوسائٹی فار کلچرل اینڈ آرٹس جدہ کے ڈائریکٹٹر محمد الصبح کا کہنا تھا فن پاروں کی نمائشیں تخلیقی کامیابیوں کو پیش کرنے، فنکاروں اور عوام کے درمیان رابطے کے مواقع فراہم کرنے اور ثقافتی و فنی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں جس سے بصری اور فنون کے شعبے میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان قونصلیٹ جدہ میں جمعرات کی شام پاک، سعودی دوستی، عقیدے اور ثقافت کے دیرینہ تعلق کو اجاگر کرنے کے لیے ’واحد‘ کے عنوان سے ایک آرٹ ایگزیبیشن کا افتتاح کیا گیا جو پاکستان اور سعودی عرب کے فنون کا ایک حسین امتزاج ہے۔
ایگزیبیشن کا مرکزی خیال ’ایک روح، مشترکہ ورثہ اور متنوع اظہار‘ ہے۔ یہ تین دن تک عام افراد کے لیے کھلی رہے گی۔
افتتاحی تقریب میں سعودی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سعودی سوسائٹی فار کلچرل اینڈ آرٹس جدہ کے ڈائریکٹر محمد آل صبیح مہمان خصوصی تھے۔
ایگزیبیشن میں 60 سے زائد پاکستانی اور سعودی آرٹسٹوں کے فن پارے موجود ہیں جن میں سفیر پاکستان احمد فاروق، خطاط مسجد نبوی شفیق الزماں شامل ہیں۔ خطاطی اور دیگر بصری فن پاروں کا ایک بڑا کلیکشن موجود ہے۔
سعودی سوسائٹی فار کلچرل اینڈ آرٹس جدہ کے ڈائریکٹٹر محمد الصبح کا کہنا تھا فن پاروں کی نمائشیں تخلیقی کامیابیوں کو پیش کرنے، فنکاروں اور عوام کے درمیان رابطے کے مواقع فراہم کرنے اور ثقافتی و فنی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں جس سے بصری اور فنون کے شعبے میں مزید نکھار پیدا ہوتا ہے۔
قونصل جنرل مصطفی ربانی کا کہنا تھا ’اگرچہ ہم الگ الگ ملک ہیں، ہمارے پرچم بھی الگ ہیں لیکن ہم ایک ایسے برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں جو درحقیقت روحانی طور پر ایک ہے۔‘۔
انہوں نے نمائش کی کیویٹر ماہرہ علی اور ان تمام آرٹسٹوں کی کاوشوں کو سراہا جن کے فن پارے یہاں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





