پاکستان نے آئی ایم ایف کی چار میں سے تین اہم مالیاتی شرائط پوری کر لیں

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان نے آئی ایم ایف کی چار میں سے تین اہم مالیاتی شرائط پوری کر لیں"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وزارت خزانہ کے مطابق چاروں صوبوں نے پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 57 ارب 50 کروڑروپے نقدگرانٹ فراہم کی، جبکہ جون میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ہونیوالے معاہدے کے تحت رواں مالی سال میں صوبوں نے مجموعی طور پر ایک کھرب 3 ارب 50 کروڑ روپے نہیں بلکہ ایک ہزار 35 ارب روپے فراہم کرنے تھے۔
- مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق چاروں صوبے ٹیکس وصولیوں کاآئی ایم ایف ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے، تاہم انہوں نے نقد سرپلس پیداکرنے کا ہدف پوراکرلیا۔
- پہلی سہ ماہی کیلیے پرائمری بجٹ سرپلس کاہدف ایک ہزار 950 ارب روپے مقرر تھا، تاہم وفاقی حکومت نے 2 ہزار 970 ارب روپے کا سرپلس ظاہر کیا،جومجموعی قومی پیداوارکا 2.1 فیصد بنتا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی چار میں سے تین اہم مالیاتی شرائط پوری کرلیں، تاہم وفاقی حکومت کو قومی اہمیت کے منصوبوں اور سیکیورٹی اخراجات کیلیے چاروں صوبوں سے سالانہ طے شدہ گرانٹ کاصرف 6 فیصدموصول ہوسکا۔
وزارت خزانہ کے مطابق چاروں صوبوں نے پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 57 ارب 50 کروڑروپے نقدگرانٹ فراہم کی، جبکہ جون میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ہونیوالے معاہدے کے تحت رواں مالی سال میں صوبوں نے مجموعی طور پر ایک کھرب 3 ارب 50 کروڑ روپے نہیں بلکہ ایک ہزار 35 ارب روپے فراہم کرنے تھے۔
مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق چاروں صوبے ٹیکس وصولیوں کاآئی ایم ایف ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے، تاہم انہوں نے نقد سرپلس پیداکرنے کا ہدف پوراکرلیا۔ وفاقی حکومت بھی پرائمری بجٹ سرپلس اورفیڈرل بورڈآف ریونیوکی ٹیکس وصولیوں کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
پہلی سہ ماہی کیلیے پرائمری بجٹ سرپلس کاہدف ایک ہزار 950 ارب روپے مقرر تھا، تاہم وفاقی حکومت نے 2 ہزار 970 ارب روپے کا سرپلس ظاہر کیا،جومجموعی قومی پیداوارکا 2.1 فیصد بنتا ہے۔ اضافی سرپلس کی بڑی وجہ اسٹیٹ بینک کا سالانہ منافع پہلی سہ ماہی میں آمدن کے طور پر شامل کرنا تھا۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کامنافع گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 20 فیصد، یعنی 495 ارب روپے کم ہوکر تقریباً ایک ہزار 900 ارب رہ گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





