عراق میں تیل اسمگلنگ کا بڑا اسکینڈل، وزیراعظم نے 9 سرکاری افسران کو برطرف کردیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "عراق میں تیل اسمگلنگ کا بڑا اسکینڈل، وزیراعظم نے 9 سرکاری افسران کو برطرف کردیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی اسمگلنگ سے متعلق یہ تحقیقات عراق کے علاقے جرف الصخر میں کی گئیں جسے مسلح تنظیم کتائب حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
- عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان صباح النعمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے تیل کی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تمام مشتبہ افراد کو عدلیہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
- ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے سکیورٹی اور تیل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر نو سرکاری اہلکاروں کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کی ہدایت کی ہے۔
- تاہم حکومتی ترجمان نے برطرف کیے جانے والے افسران کے نام اور ان کے خلاف عائد الزامات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): عراق کے وزیراعظم علی الزیدی نے تیل کی اسمگلنگ کے الزامات پر تحقیقات کے بعد نو سرکاری افسران کو عہدوں سے برطرف کردیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تیل کی اسمگلنگ سے متعلق یہ تحقیقات عراق کے علاقے جرف الصخر میں کی گئیں جسے مسلح تنظیم کتائب حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان صباح النعمان نے ہفتے کے روز بتایا کہ تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نے تیل کی اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تمام مشتبہ افراد کو عدلیہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے سکیورٹی اور تیل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر نو سرکاری اہلکاروں کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تاہم حکومتی ترجمان نے برطرف کیے جانے والے افسران کے نام اور ان کے خلاف عائد الزامات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔ اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ مبینہ اسمگلنگ میں تیل کی کتنی مقدار اور کتنی مالیت شامل تھی۔
یاد رہے کہ جرف الصخر عراق کا ایک اہم تزویراتی علاقہ ہے جہاں ایران کی حمایت یافتہ مسلح تنظیم کتائب حزب اللہ کا اثر و رسوخ موجود ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





