پشاور ہائیکورٹ: دو بہنوں اور ایک بھائی کے قاتل بھائی کی اپیل مسترد، سزائے موت سنا دی گئی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پشاور ہائیکورٹ: دو بہنوں اور ایک بھائی کے قاتل بھائی کی اپیل مسترد، سزائے موت سنا دی گئی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پشاور ہائی کورٹ کے مطابق واقعہ تھانہ کینٹ کوہاٹ کی حدود میں 30 ستمبر 2022 کو پیش آیا تھا۔
- عدالت عالیہ کے مطابق مدعیہ مقدمہ ایسی ماں ہے جس کے 3 بچے قتل اور چوتھا بیٹا قاتل کی حیثیت سے کٹہرے میں کھڑا ہے، ٹرائل کے دوران ماں نے بیٹے کی بریت پر اعتراض نہیں کیا۔
- عدالت عالیہ کے مطابق ماں کی محض ممتا یا مفاہمت کی خواہش کی بنیاد پر ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
- عدالت عالیہ کے مطابق سیشن کورٹ نے کیس کے ٹھوس شواہد اور فارنزک رپورٹ کو نظر انداز کیا۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): کوہاٹ میں دو بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کرنے والے ملزم بھائی کی بریت کے خلاف اپیل کو پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا اور سزائے موت سنا دی۔
پشاور ہائی کورٹ کے مطابق واقعہ تھانہ کینٹ کوہاٹ کی حدود میں 30 ستمبر 2022 کو پیش آیا تھا۔ مقتولین کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، سیشن کورٹ نے ملزم کو 2024 میں مقدمے سے بری کیا۔
عدالت عالیہ کے مطابق مدعیہ مقدمہ ایسی ماں ہے جس کے 3 بچے قتل اور چوتھا بیٹا قاتل کی حیثیت سے کٹہرے میں کھڑا ہے، ٹرائل کے دوران ماں نے بیٹے کی بریت پر اعتراض نہیں کیا۔
عدالت عالیہ کے مطابق ماں کی محض ممتا یا مفاہمت کی خواہش کی بنیاد پر ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا، واقعے کی جگہ سے شواہد بھی ملے ہیں۔
عدالت عالیہ کے مطابق سیشن کورٹ نے کیس کے ٹھوس شواہد اور فارنزک رپورٹ کو نظر انداز کیا۔ صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو تین بار سزائے موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





