جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی، ’ایران پر حملے کی ضرورت نہیں‘

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی، ’ایران پر حملے کی ضرورت نہیں‘"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- دوسری جانب ایران نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے اس کے مطالبات تسلیم کرے۔
- فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آٹھ ماہ سے جاری ایران جنگ کے خاتمے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے ’مثبت پیش رفت‘ کے بیان کے چند گھنٹے بعد ماکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کی معیشت پر پڑنے والے دباؤ کے باعث مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔
- پیرس میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد روبیو نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی مہم اس قدر شدید ہے کہ فی الحال بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔
- ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خلیجی ممالک سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ جنگ خاتمے کے لیے ہونے والی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔
دوسری جانب ایران نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے اس کے مطالبات تسلیم کرے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آٹھ ماہ سے جاری ایران جنگ کے خاتمے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے ’مثبت پیش رفت‘ کے بیان کے چند گھنٹے بعد ماکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کی معیشت پر پڑنے والے دباؤ کے باعث مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔
پیرس میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد روبیو نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی مہم اس قدر شدید ہے کہ فی الحال بڑے فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اتحادیوں کو بھی یہ بات بتا چکے ہیں۔
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث خلیجی ممالک سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اسے گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کی شکست کی ایک بڑی وجہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی جوابی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ اگست میں ایران کی معیشت کو شدید نقصان پہنچانے کے لیے ایک مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد پہلے ہی کئی سال کی پابندیوں سے متاثر ایرانی معیشت کو مزید کمزور کرنا ہے۔
اجلاس میں شرکت کے بعد برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے صحافیوں سے گفتگو میں جنگ ختم کرنے کے لیے مزید سفارتی کوششوں پر زور دیا اور خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں معیشتوں کو شدید نقصان پہنچ پہنچ سکتا ہے۔
ان کے مطابق ’ہمیں ایسی صورت حال سے نکلنا ہو گا جہاں جنگ ختم ہو رہی ہے نہ امن قائم ہو رہا ہے۔‘۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگ ختم کرنے، ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے، دنیا بھر میں اس سے پیدا ہونے والے خطرات کم کرنے اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلوانے کے لیے بھرپور سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔
وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن جماعت کی شکست کے بعد امریکہ کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکیوں میں کمی آئی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو بھی بدلتی ہوئی سفارتی صورتحال کو تسلیم کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ بہت جلد ہمیں عالمی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران اور اس کی موجودہ حکومت کو قبول کر لیں، ایک ایسی حکومت جو اسرائیل کو تباہ کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔
ایران کا مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ۔
ایرانی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دو دن کے اندر دوبارہ کھولنے کی پیشکش اب بھی موجود ہے، بشرطیکہ امریکہ اس کی شرائط تسلیم کرے۔
ایران کے مطالبات میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی بحالی، تیل پر پابندیاں ختم کرنا اور امریکہ کی جانب سے کی گئی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنا شامل ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبر رساں ادارے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تنازع فوجی کارروائیوں یا پابندیاں مزید سخت کرنے سے حل نہیں ہو گا۔
ان کے مطابق ’اس مسئلے کا واحد حل احترام کے ساتھ بات چیت اور سفارت کاری ہے۔ امریکہ کو ایران کے مطالبات اور شرائط تسلیم کرنا ہوں گی، جو دو روزہ تجویز میں پیش کی گئی تھیں اور وہ اب بھی برقرار ہیں۔‘۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز اور اس کے آس پاس بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری تیل کمپنی ادنوک نے منگل کو بتایا کہ اس کے ایک بحری جہاز کو اماراتی سمندری حدود میں حملے کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے۔
برطانوی بحری ادارے یو کے ایم ٹی او نے بھی اطلاع دی کہ عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم شے سے نشانہ بنایا گیا۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تین آئل ٹینکروں میں آگ لگی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا یہ وہی جہاز ہیں جن پر دیگر اداروں نے حملوں کی اطلاع دی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





