آبنائے ہرمز میں کھاد بردار جہازوں کی بندش؛ اقوام متحدہ نے غذائی قلت سے خبردار کردیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آبنائے ہرمز میں کھاد بردار جہازوں کی بندش؛ اقوام متحدہ نے غذائی قلت سے خبردار کردیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اقوام متحدہ کے دفتر برائے پراجیکٹ سروسز (UNOPS) کے سربراہ جارج موریرا دا سلوا نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کو اپنے وسیع تر مذاکرات جاری رکھنے چاہییں۔
- انھوں نے آبنائے ہرمز سے کھاد کی ترسیل کے فوری انتظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھاد کی قلت کے باعث دنیا کے غریب اور کمزور میں کروڑوں افراد غربت اور بھوک کا شکار ہوسکتے ہیں۔
- جارج موریرا دا سلوا نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ روزانہ کم از کم پانچ کھاد بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیں تاکہ عالمی سطح پر کھاد کی فراہمی بحال ہوسکے۔
- انھوں نے بتایا کہ تنازع شروع ہونے سے پہلے دنیا کی تقریباً ایک تہائی کھاد آبنائے ہرمز کے راستے منتقل ہوتی تھی لیکن بحری آمدورفت میں رکاوٹوں کے باعث کھاد کی قیمتوں میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): اقوام متحدہ نے ایران اور امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی غذائی بحران کے خدشات کم کرنے کے لیے کھاد بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے فوری طور پر گزرنے کی اجازت دی جائے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے پراجیکٹ سروسز (UNOPS) کے سربراہ جارج موریرا دا سلوا نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کو اپنے وسیع تر مذاکرات جاری رکھنے چاہییں۔
انھوں نے آبنائے ہرمز سے کھاد کی ترسیل کے فوری انتظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھاد کی قلت کے باعث دنیا کے غریب اور کمزور میں کروڑوں افراد غربت اور بھوک کا شکار ہوسکتے ہیں۔
جارج موریرا دا سلوا نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ روزانہ کم از کم پانچ کھاد بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیں تاکہ عالمی سطح پر کھاد کی فراہمی بحال ہوسکے۔
انھوں نے بتایا کہ تنازع شروع ہونے سے پہلے دنیا کی تقریباً ایک تہائی کھاد آبنائے ہرمز کے راستے منتقل ہوتی تھی لیکن بحری آمدورفت میں رکاوٹوں کے باعث کھاد کی قیمتوں میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
جارج موریرا دا سلوا نے خبردار کیا کہ اس صورتحال کے اثرات خصوصاً افریقی اور ایشیائی ممالک پر زیادہ مرتب ہورہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





