امریکا نے روسی صدر سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی: باقر قالیباف کا دعویٰ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "امریکا نے روسی صدر سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی: باقر قالیباف کا دعویٰ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی تھی۔
- انہوں نے بتایا کہ ایران نے 8 ماہ سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے قطر کے ذریعے امریکا کو 7 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے، اب ایران امریکی جواب کا منتظر ہے۔
- امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین اور ہم منصبوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے جے ڈی وینس کو مذاکرات کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔
- باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا طے شدہ نکات کی پابندی کرے اور ایسے مطالبات سے گریز کرے جو بداعتمادی بڑھاتے ہیں تو معاہدہ ممکن ہے، لیکن ایران کو اب بھی واشنگٹن پر اعتماد نہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران کے پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی درخواست۔
قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر سے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ایران نے 8 ماہ سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے قطر کے ذریعے امریکا کو 7 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے، اب ایران امریکی جواب کا منتظر ہے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین اور ہم منصبوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے جے ڈی وینس کو مذاکرات کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔
باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا طے شدہ نکات کی پابندی کرے اور ایسے مطالبات سے گریز کرے جو بداعتمادی بڑھاتے ہیں تو معاہدہ ممکن ہے، لیکن ایران کو اب بھی واشنگٹن پر اعتماد نہیں۔
ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ شرائط میں امریکی بحری ناکا بندی اور اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی واپسی، تمام محاذوں پر جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، آبنائے ہرمز امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ سے پہلے والی حیثیت میں واپس نہیں آئے گی، ایران اور عمان اس اہم آبی گزر گاہ کی نگرانی کے حوالے سے نئی مفاہمت پر پہنچ چکے ہیں۔
باقر قالیباف نے خبردار کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی تو اسے ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





