شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- برطانوی جریدے کلوزر آن لائن کے مطابق شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا حالیہ عرصے میں ایک دوسرے سے زیادہ وقت الگ گزار رہے ہیں جس کے باعث ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔
- دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کا کیریبین ممالک کا حالیہ دورہ بھی توقعات کے مطابق کامیاب نہیں رہا ہے جبکہ شاہ چارلس کو مختلف مطالبات اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، شاہی جوڑے کی عوامی مقبولیت میں کمی نے بھی ان کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے۔
- وائرل ویڈیو میں شاہ چارلس کو مدد کے لیے بے چینی سے اشارے کر کے بلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
- ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے لیے سب سے زیادہ مایوس کن بات یہ ہے کہ عوام کی بڑی تعداد اس جوڑے کو اس منصب پر عارضی نگہبان کے طور پر دیکھ رہی ہے جن کی جگہ مستقبل میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین لیں گے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): بین الاقوامی میڈیا پر برطانوی بادشاہ، شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے تشویش ظاہر کی جا رہی ہے، شاہی جوڑے کے درمیان بڑھتے فاصلے اور عوامی مقبولیت میں کمی نے ان کے تعلقات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
برطانوی جریدے کلوزر آن لائن کے مطابق شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا حالیہ عرصے میں ایک دوسرے سے زیادہ وقت الگ گزار رہے ہیں جس کے باعث ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔
دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کا کیریبین ممالک کا حالیہ دورہ بھی توقعات کے مطابق کامیاب نہیں رہا ہے جبکہ شاہ چارلس کو مختلف مطالبات اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، شاہی جوڑے کی عوامی مقبولیت میں کمی نے بھی ان کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں شاہ چارلس کو مدد کے لیے بے چینی سے اشارے کر کے بلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کے لیے سب سے زیادہ مایوس کن بات یہ ہے کہ عوام کی بڑی تعداد اس جوڑے کو اس منصب پر عارضی نگہبان کے طور پر دیکھ رہی ہے جن کی جگہ مستقبل میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین لیں گے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس نے اپنی پوری زندگی بادشاہ بننے کا انتظار کیا جبکہ ملکہ کمیلا نے بھی برسوں عوام میں اپنی ساکھ بہتر بنانے اور شہزادی ڈیانا کی ازدواجی زندگی ختم ہونے کی ذمہ دار ہونے کے تاثر کو ختم کرنے کی کوششیں کی ہیں۔
شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی شادی کے بعد بھی اس جوڑے کو عوامی قبولیت حاصل کرنے میں طویل عرصہ لگا تاہم شاہ چارلس کے بادشاہ بننے کے بعد حالات ایک بار پھر ان کے خلاف ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





